Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے 112 ارب روپے کے 25منصوبوں کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے کی ترقی کے لئے 112 ارب روپے کے 25منصوبوں کی منظوری دیدی

پشاور (چترال ٹایمزرپورٹ) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے کی ترقی کے لئے 112 ارب روپے کے 25منصوبوں کی منظوری دیدی۔ یہ منظوری ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ڈبلیو پی کے منعقدہ سترہویں اجلاس میں دی گئی جس میں متعلقہ محکموں کے سینئر افسران اور اور اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں جس میں سی اینڈ ڈبلیو، اعلیٰ تعلیم اور کھیل و سیاحت کے شعبے شامل ہیں سے متعلق منصوبوں کی منظور دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں شہری ترقی کے لیے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر/ٹی ایم اے میں ڈرین اور سیوریج لائنیں کھولنے کے لیے صفائی کی گاڑیاں اور سیور سکشن مشینری کی خریداری کی منظوری دی گئی

اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ضلع مردان میں عمران خان مہمند شہید گرلز ڈگری کالج شیر گڑھ اور پورے صوبے میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے گیارہ ڈگری کالجز کے قیام کی منظوری کے علاوہ کھیل اور سیاحت کے شعبے میں نئے ضم شدہ اضلاع میں تدریسی اور جسمانی تربیتی پروگرام، ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن کے لیے ضم شدہ اضلاع میں اسکولوں کی سولرائزیشن کے منصوبوں کی منظوریاں دی گئیں اسی طرح اطلاعات کی مد میں انفارمیشن کمپلیکس کے قیام اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے مدین ضلع سوات میں بدلائی پل کا ڈیزائن اور تعمیر کی فیزیبلٹی سٹڈی، ضلع دیر بالا سمنگ گل دہئی درہ اور شور میں پی سی سی روڈ کی تعمیر، عشیرء درہ اور سیاسون سڑک کی تعمیر اور بحالی، سیاسون روڈ کی بحالی و تعمیر، ضلع ہنگو میں مین جی ٹی سروزئی ہنگو روڈ کی بہتری اور بحالی، ضلع دیر بالا میں پاتراک سے تل کمراٹ سڑک دیر پائین میں چار آرسی سی پل اور شہید چوک میں الگ انٹرسیکشن کی تعمیر اور ڈیزائن کے لئے تین فیزیبلٹی سٹڈیز کی منظوری بھی شامل ہے جبکہ ضلع مردان میں چلی بانڈہ، یو سیز گجرات، بخشالی، گڑھی دولت زئی، گڑیالہ، دیہی مردان، فاطمہ، بابینی، شہباز گڑھی، باغیچہ ڈھیری، چکنڈاری اور ہولی میں جنازگاہ/قبرستان کے لیے اراضی کی خریداری اور تعمیر،خیبرپختونخوا میں سیاحتی علاقوں کے ٹی ایم ایز کی بہتری،ضلع پشاور یاسین آباد میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ڈیزائن اور تعمیر کی وفاق کیلئے منظوری اور ضلع سوات کیلئے سیف سٹی منصوبہ شامل ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59724