Chitral Times

شعبہ توسیع محکمہ زراعت کے زیراہتمام موغ گاؤں میں تربیتی نشست

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) لوٹ کوہ ویلی میں گرم چشمہ کے نواحی گاؤں موغ میں شعبہ توسیع محکمہ زراعت کی طرف سے کسانوں کے لئے یک روزہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے کسان کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ لویر چترال کے سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ رفیق احمد نے علاقے کے حوالے سے کسانوں کو مختلف موضوعات پر لیکچر دئیے اور ان کو سوالوں اور فیلڈ میں درپیش مسائل کے حل بتادئے۔ اس نشست میں آلو کی کاشت سے لے کر ہارویسٹنگ تک کے مراحل میں سائنسی طریقہ کار اور متعلقہ ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اسی طرح موغ اور اطراف میں مٹی کا مٹر کی فصل کے لئے موزوں ہونے کی بنا پر مٹر کی کاشت اور اس کے ممکنہ بیماریوں کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو پروگرام میں شامل تھا۔ اسی طرح گندم کی کاشت کے جدید طریقوں پر گفتگو ہوئی جس میں کسانوں نے بہت ہی دلچسپی کا اظہار کیا۔ علاقے میں طویل موسم سرما میں میوہ دار پودوں کی حفاظت کے جدید طریقے بھی بتائیے گئے۔ موغ کا سابق ناظم اور چیرمین لوکل کونسل محمد انور نے اس نشست کے انعقاد کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ روایتی کاشت کاری کو جدید سانچے میں ڈھالنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ کم رقبے میں زیادہ مقدار میں فصل کامیابی سے اگایا جاسکے۔

اس موقع پر محکمہ زراعت کی طرف سے معیاری بیج بھی تقسیم کئے گئے۔

chitraltimes agri extenstion mogh program2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
52328

شعبہ توسیع محکمہ زراعت لویر چترال کے زیراہتمام پرابیگ کے مقام پرکسانوں کیلئےتربیتی نشست

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) شعبہ توسیع محکمہ زراعت لویر چترال کے ڈپٹی ڈائرکٹر ا ور سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ رفیق احمد نے لوٹ کوہ کے پرابیک کے مقام پر کسان فیلڈ ڈے کے سلسلے میں مقامی کسانوں کے ساتھ طویل نشست کی اورمحکمہ زراعت اور کسانوں کے درمیان تعلق اور رابطہ کار کے بارے میں نکات واضح کرتے ہوئے کہ اس تعلق کے بہتر ہونے سے کسانوں کو جدید اور سائنسی خطوط پر زراعت کو ترقی دینے کا موقع مل جائے گا جس سے فی ایکڑ پیدوار میں اضافہ ممکن ہوگا اور کاشت کاری سے متعلق ان کے مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ ماڈل فارم سروسز سنٹر کسانوں کا متعلقہ فورم ہے جوکہ کسانوں اور محکمہ زراعت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اس کا انتظام وانصرام بھی کسانوں کے منتخب نمائندے کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔ اس موقع پر ایک تربیتی نشست بھی منعقد ہوئی جس میں انہوں نے آلو، مٹر، گوبھی اور دوسرے سبزیوں سمیت گندم کی کاشت کا مناسب طریقہ اور ان سبزیوں اور آناج کی کاشت میں علاقے کے حوالے سے کسانوں کو پیش آنے والے ممکنہ مسائل اور ان کے حل پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

علاقے میں کسانوں کے نمائندے سلطان مراد، شفیع اللہ (چیرمین لوکل کونسل) اور دوسروں نے محکمہ زراعت کی اس انیشے ٹیو کو سراہتے ہوئے اسے علاقے میں زراعت کی ترقی کے لئے نہایت مفید قرار دیا اور کہاکہ محکمے کا اس علاقے کی کسانوں کے ساتھ رابطہ قائم کرنا ایک انقلابی قدم ہے جس کے دور رس نتائج آناج اور سبزیوں کی پیدوار پر ہوگا جس کے نتیجے میں کسان خوشحال ہوگا۔ اس موقع پر محکمے کی طرف سے کسانوں میں معیاری بیج بھی تقسیم کی گئی۔

chitraltimes agriculture workshop chitral2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52268