Chitral Times

ایم پی اے ہدایت الرحمن کا شاہی مسجد چترال کا دورہ ، مسجد کی مرمت اور تزوین وآرایش کیلیے دو کروڑ روپے کا اعلان

ایم پی اے ہدایت الرحمن کا شاہی مسجد چترال کا دورہ ، مسجد کی مرمت اور تزوین وآرایش کیلیے دو کروڑ روپے کا اعلان

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال سے ممبر صوبایی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے بدھ کے روز شاہی مسجد چترال کا دورہ کیا، شاہی خطیب مولانا خلیق الزمان نے انھیں مسجد میں  تعمیرات، مرمت اور تزوین ارایش کے بارے میں تفصیل سے  بریفنگ دی۔ جہاں درجن سے زیادہ انڈر گراونڈ واش رومز ، وضو کرنے کی مخصوص جگہ، مسجد کی رنگ و روغن ، گنبد اور میناروں کی مرمت  ویگر تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیل سے انھیں اگاہ کیا۔ اور مسجد کے محدود وسایل کے مقابلے میں درپیش مسایل  بھی ایم پی اے کو گوش گزار کیا۔ خطیب نے بتایا کہ سابق وزیراعلی امیر حیدرخان ہوتی کے دییے ہویے ڈیڈھ کروڑ روپے جومختلف وجوہات کی بناپر فریز کیے گیے تھے چیف جسٹس کی نوٹس میں لانے اور انکی ہدایت پر ریلیز ہونے کے بعد سی اینڈ ڈبلیو ٹھیکہ دار کے زریعے تعمیراتی کام جاری ہے تاہم مسجد میں کیی دہاہیوں سے مرمت نہ ہونے کی وجہ سے کام بہت زیادہ ہے جس کی بناپر مذید فنڈز کی اشد ضرورت ہے تاکہ مرمت اور تعمیراتی کام ادھورا نہ رہ جایے۔

ایم پی اے ہدایت الرحمن نے تعمیرا تی کام پر خوشی کا اظہارکرتے ہویے کہا کہ شاہی مسجد چترال کی پہچان ہے جس کی خوبصورتی اور بحالی کیلیے ہر ممکن کوشش اور تعاون کریں گے۔ انھوں نے شاہی خطیب کی درخواست پر مسجد کی تزوین وارایش اور مرمت کیلیے دو کروڑ روپے کا فنڈ مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہویے بہت جلد ریلیز کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔ جس پر شاہی خطیب نے انکا شکریہ ادا کیا۔

chitraltimes mpa chitral hidayt visit shahi masjid chitral2 chitraltimes mpa chitral hidayt visit shahi masjid chitral

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
67148

شاہی مسجد چترال  کے رنگ و روغن کوپرانی اور اصل رنگ میں بحال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر 

Posted on

شاہی مسجد چترال  کے رنگ و روغن کوپرانی اور اصل رنگ میں بحال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) شاہی مسجد چترال میں تزئین و آرائش کے جاری کام میں مسجد کے قدیم دور میں رنگ و روغن کو اصل رنگ کے بجائے سفید د رنگ دیا جا رہا ہے اس سلسلے میں عوامی شکایات پرڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انوار الحق نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی کو متعلقہ تحصیلدار خلیل اللہ، انجنیئر (سی اینڈ ڈبلیو)امجد جان کے ہمراہ شاہی مسجد چترال کا دورہ کر نے کی ہدایت کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عدنان حیدر ملوکی نے مسجد کا دورہ کرتے ہوئے موقع پر موجود ٹھیکیدار کو سختی سے ھدایت کی کہ مسجد کے رنگ و روغن کوپرانی اور اصل رنگ میں بحال کیا جائے اور تزئین و آرائش کا کام جلد اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ تزئین وآرائش کے کام میں کسی قسم کی تبدیلی کو برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ علاقے کے لوگوں کے منشا کے مطابق مسجد کی پرانی اور اصل رنگ میں بحال کیا جائیگا۔دریں اثنا ء ڈپٹی کمشنر لوئر چترال انوارلحق کی نگرانی میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ سٹرکوں،رابطہ پلوں اور دیگر انفرا سٹکچر کی بحالی کے کاموں پر پوری تندہی کے ساتھ تعمیرانی کام جاری ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے سیلاب سے بری طرح متاثر ہونے والی مدکلاشٹ روڈ کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہا ہے۔ مدکلشٹ روڈ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ڈی سی انور الحق نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکوں کی بحالی اولین ترجیح ہے اور سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

chitraltimes shahi qilla chitral renovation

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65568

گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں دستاربندی کی پروقار تقریب

گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں دستاربندی کی پروقار تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچوں کو اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی حفاظت کیلئے منتخب کیا ہے ، جو قیامت کے دن سرخرو ہونگے اور ان کو حافظ قران اولاد کی شفاعت نصیب ہوگی جبکہ دنیا کی زندگی عارضی ہے ہمیں اپنی دائمی زندگی کیلئے محنت کی انتہائی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان اور مفتی شفیق احمد نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں دستاربندی کی ایک پر وقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں پرنسپل سردار احمد آف تورکہو کے فرزند ارجمند محمد حسیب احمد کی دستاربندی کی گئی ۔ جنھوں نے تقریبا سولہ مہینے میں حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ہے۔ تقریب میں دارالعلوم کے اساتذہ کرام ، طلباء، اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
پرنسپل سردار احمد نے گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال کے تمام انتظامیہ اور خصوصا اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے ان کا بیٹا انتہائی مختصر مدت میں قرآن پاک کی حفظ مکمل کی ۔

chitraltimes hafiz haseeb ahmad torkhow dastarbandi
chitraltimes hafiz haseeb ahmad torkhow dastarbandi1
chitraltimes hafiz haseeb ahmad torkhow dastarbandi2
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
57062