
گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں دستاربندی کی پروقار تقریب
گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال میں دستاربندی کی پروقار تقریب
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) خوش نصیب ہیں وہ والدین جن کے بچوں کو اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کی حفاظت کیلئے منتخب کیا ہے ، جو قیامت کے دن سرخرو ہونگے اور ان کو حافظ قران اولاد کی شفاعت نصیب ہوگی جبکہ دنیا کی زندگی عارضی ہے ہمیں اپنی دائمی زندگی کیلئے محنت کی انتہائی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان اور مفتی شفیق احمد نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں دستاربندی کی ایک پر وقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جس میں پرنسپل سردار احمد آف تورکہو کے فرزند ارجمند محمد حسیب احمد کی دستاربندی کی گئی ۔ جنھوں نے تقریبا سولہ مہینے میں حفظ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ہے۔ تقریب میں دارالعلوم کے اساتذہ کرام ، طلباء، اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
پرنسپل سردار احمد نے گورنمنٹ دارالعلوم شاہی مسجد چترال کے تمام انتظامیہ اور خصوصا اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا کہ جنکی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے ان کا بیٹا انتہائی مختصر مدت میں قرآن پاک کی حفظ مکمل کی ۔


