The Voice of Chitral since 2004
Sunday, 26 April 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بونی بوزند روڈ میں مبینہ کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار ٹی ٹی أر ایف رہنماؤں کی ضمانت منظور، ڈسٹرکٹ جیل چترال سے رہا، تورکہو روڈ کےلئے ہرقسم کی قربانی دینے کاعزم 

Posted on

ہم نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے تورکہو روڈ میں ایڈوانس پیمنٹ کی نشاندہی کی اور مبینہ کرپشن سے صوبائی حکومت کواگاہ کرنا چاہاتوہمیں گرفتار کیا گیا جبکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ وقاص احمد ایڈوکیٹ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) بونی بوزند تورکہو روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور سی اینڈ ڈبلیو ایکسین کی مبینہ کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانے اور احتجاجی مظاہرہ کرنے کے پاداش میں گرفتار کیے گئے ٹی ٹی أر ایف رہنماؤں کی ضمانت مقامی عدالت نے منظور کی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔جس کے بعد دنین جیل سے انھیں رہا کردیا گیا،رہائی کے موقع پر دنین جیل کے سامنے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اسیر رہنماوں کا استقبال کیا، اور انھیں ہار پہنائے گئے اور پھولوں کی پتیاں اُن پر نچھاور کیئے گئے۔

ضمانت کی درخواست کی سماعت اپر ضلع کے ہیڈکوارٹرز بونی میں قائم مقامی عدالت نے کی۔
ٹی ٹی آر ایف رہنماؤں کے وکیل جلال الدین ایڈوکیٹ کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 80 ہزار مچلکوں کے عوض رہنماؤں کی ضمانت منظور کی۔

ٹی ٹی أر ایف رہنماؤں کی درخواست ضمانت کی پیروی جلال الدین ایڈوکیٹ اور شمس عالم ایڈوکیٹ نے کی۔ ٹی ٹی أر ایف کے وکیل نے اس ایف أئی أر میں قانونی جھول اور بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایف أئی أر بددیانتی پر مبنی ہے اور ایف أئی أر مبینہ وقوعے کے چھ دن کی تاخیر سے درج کی گئی ہے اور اس تاخیر کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی ہے۔۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی أر ایف اس موقع پر واضح کرتی ہے کہ ہمارے ستر اور 75 سال کے بزرگوں کو کچہریوں اور جیلوں میں خوار کرنے والے منتخب نمایندوں اور سرکاری حکام کو نہ بھولے گی اور نہ بھولنے دے گی اور ان کے خلاف تمام أئینی، قانونی، جمہوری اور رائے عامہ کے فورم استعمال کرے گی۔

جیل سے رہائی کے بعد ٹی ٹی آریف اور سی ڈی ایم کے رہنما وقاص احمد ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہمیں افسوس اس بات پر ہورہا ہے کہ ہم مبینہ کرپشن کے خلاف آواز اُٹھانے پر ہمیں گرفتار کیا گیا، جبکہ ہم نے سرکا ر کا ایک گملہ تک نہیں توڑے تھے صرف اپنا آئینی احتجاج کرکے حکومت اور متعلقہ اداروں کے نوٹس میں یہ بات لاناچاہتے تھے کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ذمہ داروں کی طرف سے ٹھیکہ دار کے ساتھ ملی بھگت سے کروڑوں روپے مبینہ طور پر کرپشن کے نذر ہوگئے ہیں اور گزشتہ سولہ برسوں سے ایک آرب سے زیادہ رقم قومی خزانے سے خرچ ہونے کے باوجود آٹھائیس کلومیٹر روڈ تعمیر نہ ہوسکی ہے۔
انھوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف بلندوبالا دعوے کررہی تھی ، جبکہ عمران خان کا بھی یہی وژن تھا کہ محکموں سے کرپشن کا خاتمہ کیا جائیگا، مگر اُسکی وژن کو ان سنی کردی گئی ہے اور مختلف تعمیراتی اداروں میں کرپشن کا بازار گرم ہے ، ہم نے ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے تورکہو روڈ میں ایڈوانس پیمنٹ کی نشاندہی کی اور مبینہ کرپشن سے صوبائی حکومت کواگاہ کرنا چاہاتوہمیں گرفتار کیا گیا جبکہ کرپشن کے بے تاج بادشاہ آزاد گھوم رہے ہیں۔ جوکہ افسوس ناک اور جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وقاص احمد نے گرفتاری کے دوران اُن کی رہائی کے لئے کوشش کرنے اور جیل میں ملاقات کرنے والے تمام عمائدین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جیل سے رہائی کے بعد ٹی ٹی آرایف کے رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کرپشن کے خلاف ہرقسم کی قربانی کےلئے تیار ہیں، حکومت جس طرح چاہے ہمیں سزا دیں ہم اپنے موقف سے ہٹنے کےلئے کسی صورت تیار نہیں، ہم عید کے بعد صوبائی حکومت کی طرف سے وعدے کا انتظار کریں گے، اگر وعدہ ایفا نہ ہوا تو بھرپور احتجاج کریں گے ، اور اپنا حق لینے تک پرآمن احتجاجی مظاہرے جاری رہیں گے۔

chitraltimes ttrf leaders released from jail 3

chitraltimes ttrf leaders released from jail 4

chitraltimes ttrf leaders released from jail 6

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
110628

بونی تورکہو روڈ کی تعمیر میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی صفرہے ،نوٹس لیا جائے۔ سید خان

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) سابق ڈی پی او اور ممبر تحصیل کونسل محمد سید خان لال نے بونی بزند روڈ کی تعمیر میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سائٹ میں کام کی نگرانی کے لئے ذمہ دار انجینئر کوئی بھی نہیں ہے جبکہ مقامی ایجنٹ کے ذریعے کام لیا جارہا ہے جس سے کام کی کوالٹی بالکل برباد ہوکر رہ گئی ہے۔ ہفتے کے روز جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ سی اینڈڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی صفر ہے جس کی وجہ سے اس اہمیت کے حامل سڑک کی تعمیر میں سنگین نوعیت کے نقائص سامنے آرہے ہیں اوراس پراجیکٹ کے لئے مختص کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے جس کا سخت نوٹس لیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ نے انتہائی دشوارگزار پہاڑی مقامات دیغیڑی اور رائین زومالو میں کام کرنے کی بجائے دیہات کے اندر غیر ضروری کلوارٹ بنانے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ محمد سید خان لال نے کہاکہ محکمہ کے ایجنٹ نے اپر رائین گاؤں کے نالے سے لے کر قلندر بوتینی تک اٹھارہ مقامات پر اپنے پسند کی بناپر مکمل طور پر غیر ضروری جگہوں پر کلوارٹ بنا چکے ہیں جوکہ سوفیصد خشک جگہے ہیں جہاں ان کی کوئی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر ایسے مقامی ایجنٹوں کے ذریعے سڑک کے فنڈز غیر ضروری کاموں پر خرچ کیا جاتا رہااور پہاڑی مقامات پر سڑک کی کشادگی کا کام نہیں کیا گیاتو یہ روڈ پراجیکٹ ناکامی سے دوچار ہوگا جس کے ذمہ دار محکمہ سی اینڈ ڈبلیو پر عائد ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سی اینڈ ڈبلیو کا ایکسین، ایس ڈی او اور سب انجینئر سمیت کوئی بھی ذمہ دار نے اس سڑک کا رخ نہیں کیا ہے جوان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور اس کے خلاف تورکھو کے عوام احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged ,
52098

ایم پی اے اورڈپٹی کمشنراپرچترال کا تورکہو روڈ اوراستارو پل کا معائنہ، کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے تورکہو کا دورہ کیا اور تورکہو روڈ سمیت استارو پل پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہارکیا گیا ۔عوامی شکایات پر گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر اورایم پی اے نے کام کا جائز ہ لیا ۔ اس موقع پر تورکھو روڈ ایکشن کمیٹی کے اراکین عبدالقیوم بیگ، سفیر اللہ، صوبیدار جلال الدین اور تحریکِ انصاف کے راہنما چہار شنبہ خان و دیگر عمائدین کے علاوہ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عدنان،پروجیکٹ منیجر اور پُل کے ٹھیکدار بھی موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکشن کمیٹی کے ممبران، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو،پراجیکٹ منیجر اور پُل کے ٹھیکدار کی موقف سننے کے بعد شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ علاقے کے لوگ کتنے مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس میں انہیں نہ صرف امد و رفت کا مسلہ درپیش ہے بلکہ ہسپتال تک رسائی، سکول تک بچوں کا پہنچنا کتنی مشکل ہوگئی ہے۔ عوام کواس طرح تکالیف سے گزارنا ان کے لیے نا قابلِ برداشت ہے۔


انہوں نے موقع پر سی ایند ڈبلیو اور ٹھیکدار کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ ہر حال12 دنوں کے اندر پل لانچینگ کے کام کو عملی طور پر شروع کریں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور پراجیکٹ منیجر نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حکم کو ہر حال میں تعمیل کرنے کا وعدہ کیا اور بارہ دنوں کے اندر ضروری ساماں پہنچاکر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی۔

یاد رہے کہ استارو کے مقام پر تین یوسیز کو چترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد رابطہ پُل گزشتہ سال اپریل2020کو بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ کرڈمپر سمیت سینکڑوں فٹ کھائی میں جا گری اور ایک قیمتی جان کا بھی نقصان ہوا۔ متبادل کے طور پر ریا ستی روڈ کو امد و رفت کے لیے کھول دیا گیا جو ہر وقت خطرے کی علامت کے طور پر موجود ہے۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیے جاتے ہیں عوام تورکھو اور تریچ کے عوام مجبور ہوکر گزشتہ دسمبر2020؁ کو شدید سردی اور برف باری کے باوجود اٹھارہ دن دھرنے دئیے۔ انجامِ کار استارو کے مقام پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ وزیر زادہ،ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن، ڈی۔پی۔او اپر چترال، ایکسین محکمہ تعمیرات اپر چترال کی موجودگی میں عوام سے اس وعدے کے ساتھ دھرنے کو ختم کرایا گیا تھا کہ جون 2021؁ تک استارو پُل مکمل کرکے ہر حال میں ٹریفیک کے لیے کھول دیا جائیگا۔لیکن تاحال پل پر کام تعطل کا شکار ہے۔جس پر علاقے کے عوام ایک بار پھر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا اور

15 اگست کو ورکپ کے مقام پر احتجاجی جلسہ کرنے اور تسلسل کے ساتھ تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge
chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge3
chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
51410