Chitral Times

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے 3ایم پی اے کے تحت چھ منشیات فروشوں کو تیس دن کیلئے بنوں جیل بھیجدیا

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے 3ایم پی اے کے تحت چھ منشیات فروشوں کو تیس دن کیلئے بنوں جیل بھیجدیا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) منشیات سے پاک چترال مہم ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کی زیر نگرانی جاری ہے۔ 1960 مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) قانون کے سیکشن 3 کے تحت، ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق نے 6 منشیات فروشوں کو 30 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ میں رکھنے کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن آج مورخہ 16/06/2022 جاری ہوا جس کے تحت درجہ ذیل منشیات فروشوں/ڈیلروں کو 30 دن کے لیے ڈسٹرکٹ جیل بنوں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔
۱۔ آصف الرحمان ولد عبدالرحمان سکنہ درخناندہ ایون ضلع چترال لوئر
۲۔سیف الدین ولد نجم الدین سکنہ میر دین گبور لٹکوہ چترال لوئر
۳۔فضل الہیٰ ولد محبوب خان سکنہ سین ضلع چترال لوئر
۴۔ شیر باز ولد حاجی خان سکنہ گہریت ضلع چترال لوئر
۵۔شہاب الدین ولد خان سکنہ خوٹیک پرابیگ چترال لوئر
۶۔مجیب الرحمان ولد نور ولی خان سکنہ اورغوچ ضلع چترال لوئر
جاری ایک پریس ریلیز میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئر محمد انور الحق نے کہا کہ ضلع کو منشیات سے پاک کر نا ان کی اولین ترجیح ہے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جا سکے عوام کو چاہئیے کہ وہ غیر سرگرمیوں میں ملوث افراد کی نشاندھی کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کر سکیں اور چترال لوئر کو امن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع بنائیں ۔
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62481

ڈپٹی کمشنرلویرچترال کا اپرچترال اورکوہ کے علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا حکم

ڈپٹی کمشنرلویرچترال نے پیسکو کواپرچترال اورکوہ کے علاقے میں لوڈشیڈنگ ختم کرنیکا حکم دیدیا

چترال( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لویر چترال انوار الحق نے پیسکو اور این ٹی ڈی سی کے نمائندوں پر واضح کردیا کہ اپر چترال اور کوہ کے علاقے کو بجلی کی بندش سے امن و امان کے لئے صورت حال پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا اور یہ کہ ان علاقوں میں بجلی کی صارفین کو درمیان میں لائے بغیر صوبائی محکمہ پیڈو اور وفاقی ادارہ پیسکو آپس میں بقایا جات کا مسئلہ حل کرے۔ منگل کے روز اپنے دفتر میں پیسکو ، این ٹی ڈی سی اور اپر اور لویر چترال کی انتظامیہ اور سیاسی رہنماؤں کی ایک مشترکہ اجلاس سے انہوں نے کہا کہ پیڈو کی طرف سے بقایا جات کی واپڈا کو عدم ادائیگی پر بجلی منقطع کرنے سے امن و امان کا سنگین مسئلہ پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔ انہوں نے لویر اور اپر چترال میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا بھی حکم دیا جو آئے روز مشتعل عوام کو سڑکوں پر لانے کا باعث بنتی ہے۔
اس موقع پر سیاسی زعما نے کہا کہ صارفین اپنے بلز سو فیصد پیڈو کو ادا کررہے ہیں اور یہ پیڈو کی نااہلی ہے جس کی سزا صارفین کو دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے اس حماقت کو نہ روکا تو پھر حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ ڈی سی نے پیڈو کے آر۔ای کی اس اجلاس سے بلا وجہ اور بتائے بغیر غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پیسکو کو احکامات جاری کی کہ بجلی فورا بحال کریں اور ان کے مسائلُ کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس زمرے میں nuisance دور کرنے کا مشروط حکم سیکشن۱۳۳ بھی جاری کیا۔

chitraltimes DC chitral chaired pesco and pedo meeting1
chitraltimes DC chitral chaired pesco and pedo meeting2
chitraltimes DC order to pesco and pedo
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58946

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کا لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کے ساتھ مستوج اور پرواک میں کھلی کچہری کا انعقاد

اپر چترال ( نمائندہ چترا ل ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی نے گزشتہ روز اپر چترال کے دو مقامات پرواک اور مستوج خاص میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اورنمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں عمائدین علاقہ، سابقہ عوامی نمائندگان اور عوام نے شرکت کیں اس موقع پر عوام الناس کی جانب سے عوامی مسائل اجاگر کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام مسائل غور سے سننے کے بعد بعض مسائل موقع پر ہی حل کئے اور بعض ٹھوس مسائل کی جلد حل کے لئے موقع پر موجود لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان کو احکامات صادر کیے۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے عوام الناس کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ انہوں نے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو عوامی مسائل کے حل کے لئے ٹائم فریم دیا تاکہ جلد از جلد ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔کھلی کچہری میں انہوں نے کورونا ویکسینیشن کے بارے میں بھی لوگوں کو تلقین کی کہ کورونا وباء سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین ضرور کروائیں۔

کھلی کچہری کا انعقاد پہلے پرواک میں کیا گیا جہاں لوگوں نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی ۔ جن میں میراگرام نمبر1 سے پرواک کے درمیان جیب ایبل پل اور نوجوانوں کیلئے پلے گراونڈتعمیر کی مطالبہ کے ساتھ ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیوروںکی طرف سے من مانی کرایہ وصولی کرنےکی شکایت کی۔ مقرریں نے یہ بھی شکایت کی کہ بعض پٹواریوں نے سرکاری زمینات لوگوں کے نام کئے ہیں۔ انھوں نے بعض افراد کی طرف سے تجاوزات کی بھی نشاندہی کی اور مطالبہ کیا کہ ان سے وارگزار کیاجائے۔

مستوج خاص کے کھلی کچہری میں لوگوں نے مسائل کے انبار لگادئے،انھوں نے کہاکہ اپرچترال ضلع کا مطالبہ مستوج کے عوام نے کیا تھا اور یہاں پر اپر ضلع کا اعلان ہوا تھا۔ ضلع بننے کے بعد لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی کہ ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونگے مگر اپر ضلع بننے کے دو سال بعد بھی یہاں کے عوام مسائل سے دوچار ہیں۔ جبکہ علاقہ لاسپور سے لیکر بروغل تک پھیلا ہوا ہے ۔اورعلاقہ کم وبیش پچاس ہزارآبادی پر مشتمل ہے۔

انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسسٹنٹ کمشنرسمیت ان کا عملہ مستوج میں تعینات کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا بنگلہ اور دفاتر پولیس سے وارگزار کیا جائے تاکہ اسسٹنٹ کمشنر مستوج میں خدمات انجام دے سکیں ۔انھوںنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ مستوج ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے فوری طور پر ڈاکٹروں کی تعیناتی کے ساتھ صحت کارڈ سہولیات سے لوگوں کومستفید کیا جائے۔ انھوںنے مطالبہ کیا کہ مستوج میں ایس آرایس پی کے زیر انتظام تعمیر شدہ بجلی گھر کو عوام کے حوالہ کیاجائے تاکہ انتظامی امور اور بجلی گھر کی دیکھ بھال علاقے کے لوگ خود کرسکیں۔ مستوج خاص میں ٹرانسپورٹ آڈہ کی تعمیر، ٹریفک وارڈن کی تعیناتی ،اور ٹیلی نارموبائل نیٹ ورک کی ناگفتہ بہہ حالت کو درست کرنے کے ساتھ منشیات کے روک تھام کیلئے میسر اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ عوامی حلقوں نے کہاکہ بونی مستوج روڈ کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ لہذا اسکی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔

parwak khule kacheri

mastuj parwak khule kacheri2
mastuj parwak khule kacheri
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
54707

ایم پی اے اورڈپٹی کمشنراپرچترال کا تورکہو روڈ اوراستارو پل کا معائنہ، کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد علی اور ایم پی اے چترال مولانا ہدایت الرحمن نے تورکہو کا دورہ کیا اور تورکہو روڈ سمیت استارو پل پر کام کی سست روی پر برہمی کا اظہارکیا گیا ۔عوامی شکایات پر گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر اورایم پی اے نے کام کا جائز ہ لیا ۔ اس موقع پر تورکھو روڈ ایکشن کمیٹی کے اراکین عبدالقیوم بیگ، سفیر اللہ، صوبیدار جلال الدین اور تحریکِ انصاف کے راہنما چہار شنبہ خان و دیگر عمائدین کے علاوہ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو عدنان،پروجیکٹ منیجر اور پُل کے ٹھیکدار بھی موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایکشن کمیٹی کے ممبران، ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو،پراجیکٹ منیجر اور پُل کے ٹھیکدار کی موقف سننے کے بعد شدید برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ علاقے کے لوگ کتنے مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس میں انہیں نہ صرف امد و رفت کا مسلہ درپیش ہے بلکہ ہسپتال تک رسائی، سکول تک بچوں کا پہنچنا کتنی مشکل ہوگئی ہے۔ عوام کواس طرح تکالیف سے گزارنا ان کے لیے نا قابلِ برداشت ہے۔


انہوں نے موقع پر سی ایند ڈبلیو اور ٹھیکدار کو سختی سے ہدایت دی کہ وہ ہر حال12 دنوں کے اندر پل لانچینگ کے کام کو عملی طور پر شروع کریں بصورتِ دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو اور پراجیکٹ منیجر نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر اپر چترال کے حکم کو ہر حال میں تعمیل کرنے کا وعدہ کیا اور بارہ دنوں کے اندر ضروری ساماں پہنچاکر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کی۔

یاد رہے کہ استارو کے مقام پر تین یوسیز کو چترال کے دوسرے علاقوں سے ملانے والی واحد رابطہ پُل گزشتہ سال اپریل2020کو بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے ٹوٹ کرڈمپر سمیت سینکڑوں فٹ کھائی میں جا گری اور ایک قیمتی جان کا بھی نقصان ہوا۔ متبادل کے طور پر ریا ستی روڈ کو امد و رفت کے لیے کھول دیا گیا جو ہر وقت خطرے کی علامت کے طور پر موجود ہے۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیے جاتے ہیں عوام تورکھو اور تریچ کے عوام مجبور ہوکر گزشتہ دسمبر2020؁ کو شدید سردی اور برف باری کے باوجود اٹھارہ دن دھرنے دئیے۔ انجامِ کار استارو کے مقام پرکمانڈنٹ چترال سکاوٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج، معاونِ خصوصی وزیر اعلیٰ وزیر زادہ،ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمن، ڈی۔پی۔او اپر چترال، ایکسین محکمہ تعمیرات اپر چترال کی موجودگی میں عوام سے اس وعدے کے ساتھ دھرنے کو ختم کرایا گیا تھا کہ جون 2021؁ تک استارو پُل مکمل کرکے ہر حال میں ٹریفیک کے لیے کھول دیا جائیگا۔لیکن تاحال پل پر کام تعطل کا شکار ہے۔جس پر علاقے کے عوام ایک بار پھر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا اور

15 اگست کو ورکپ کے مقام پر احتجاجی جلسہ کرنے اور تسلسل کے ساتھ تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge
chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge3
chitraltimes dc upper chitral and mpa hidayat visit torkhow road istaro bridge1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , , ,
51410