The Voice of Chitral since 2004
Saturday, 7 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف موڑکھو وریجون میں زبردست احتجاجی جلسہ،  انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لاٸن

Posted on

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف موڑکھو وریجون میں زبردست احتجاجی جلسہ،  انتظامیہ کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لاٸن

اپر چترال (جمشیداحمد)بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف وریجون موڑکھو میں ایک زبردست احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس کی صدرات سابق وی سی ممبر ناصر الدین نے کی جلسے میں علاقے کے عوام اور معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہاکہ ریشن پاور ہاؤس اپر چترال کی واحد بجلی گھر ہے اور اپر چترال دو تحصیلوں پر مشتمل ہے لہذا ڈسٹرکٹ انتظامیہ دو تحصیلوں کی چیئرمینز مل کر پیڈو والوں کو بجلی دو تحصیلوں میں برابر تقسیم کرنے کا پابند بناۓاورسات دن کے اندر نیا شیڈول بنا کر ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس مسلے کو حل کرواۓ بصورت دیگر عوام تنگ امد بہ جنگ امداپنے حق کے حصول کی خاطر عوام ریشن پاور ہاؤس کی طرف مارچ کرنے پرمجبور ہونگے مقرریں میں سابق ممبر ناصر الدین کفایت المعروف فورمین چیرمین وریجون عبدالرفیع چیرمین سہت شیر حبیب مولاناجعفر کشم اشفاق لال کشم محمد علی شاہ محی الدین عبدالحسین منیجر ظہیرالدین امین اللہ کونسلر سلطان حسین مولانا قادر ازاد دیگر نے خطاب کی اور ایک قرارداد بھی متعلقہ محکموں اور متعلقہ افراد کو بیجھدی گٸی۔ اسٹج کی فراٸض چیرمین چیر مین عبدالرفیع نے انجام دی۔

chitraltimes warijun mulkhow protest for electricity upper chitral1 chitraltimes warijun mulkhow protest for electricity upper chitral2 chitraltimes warijun mulkhow protest for electricity upper chitral3 chitraltimes warijun mulkhow protest for electricity upper chitral4

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69674

اپر چترال موڑکھو تورکھو میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں عماٸیدیں موڑکھو اور معتبرات کا وریجون میں ایک اہم اجلاس, متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو چار دن کی ڈیڈ لاٸن

اپر چترال موڑکھو تورکھو میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں عماٸیدیں موڑکھو اور معتبرات کا وریجون میں ایک اہم اجلاس, متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو چار دن کی ڈیڈ لاٸن

اپر چترال(جمشیداحمد)بجلی کی ناروا اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے سلسلے میں عماٸیدیں علاقہ موڑکھو کا ایک اہم اجلاس تعمیر سیرت کالج وریجون میں منعقد ہوااس اہم اجلاس کی صدارت سماجی شخصیت سابق منیجر میر ایوب نے کی اجلاس میں عماٸیدین علاقہ منتخب لوکل کونسل نماٸیدہ گان اورمعتبرات علاقہ نے شرکت کی۔ ،مقرریں باری باری اپنے تجویز پیش کی اور متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ گزشتہ دن ال پارٹیز اجلاس بونی میں لوڈ شیڈنگ کے مسلے کو حل کرنے کے لیےجو بجلی بحالی کمیٹی بناٸی گٸی تھی یہ کمیٹی بجلی کی اس لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے اور ریشن پاور ہاوس بجلی کو برابر تقسیم کرنے کےحوالے سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال سے چاردنوں کے اندرملاقات کرے گی اور اس سلسلے میں عوام کو جلد مطمٸن کرے گی اوریہ مسلہ فوری حل کرواۓ گی بصورت دیگر ہم عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے تنگ امد بہ جنگ عوام عورتوں بچوں سمیت سڑکوں پر نکلنے اور ہر قسم کی قربانی کےلیے بلکل تیار ہیں اس وقت کسی قسم کی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری متعلقہ بجلی حکام اور انتظامیہ پر عاٸد ھوگی۔ اور اخر میں ایک قرارداد دستخط کرکے متعلقہ حکام کو بھی بھیج دی گٸ ہے اجلاس میں مولانا جاوید حسین منیجر ظہیر الدین ، چیرمین وی سی وریجون عبدالرفیع ، چیرمین وی سی سہت شیر حبیب ، وائس چیئرمین سلطان سالک، یوتھ کونسلر ضیاء الدین، وائس چیئرمین نوگرام فیض الرحمن، سابق چیرمین نوگرام ناصر الدین، سابق ممبر رحمت اللہ، سابق ممبر غلام نبی نے وعیرہ شریک تھے۔

chitraltimes mulkhow warijun elites meeting on electricity 1

chitraltimes mulkhow warijun elites meeting on electricity 2

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68657

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف دروش میں زبردست احتجاج و دھرنا، چترال پشاور روڈ بند، آئندہ دروش میں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف دروش میں زبردست احتجاج و دھرنا، چترال پشاور روڈ بند، آئندہ دروش میں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

https://fb.watch/e3VcxojUlu/

دروش (نمائندہ چترال ٹائمز) تحصیل دروش میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف بھرپور عوامی احتجاج شروع ہوگیا ہے۔ ویلج کونسل فورم دروش کی کال پر ہونے والے اس احتجاج میں تجار یونین، ڈرائیور یونین سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران نے بھی حصہ لیاہے، عوام کی ایک بڑی تعداد دروش بازار چوک میں جمع ہے اور مظاہرین نے چترال پشاور روڈ کو بند کردیا ۔بعد میں انتظامیہ ، پیسکو اور عوام کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد چترال پشاور روڈ کھول دیا گیا ۔ اور مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے

احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دروش میں ناروا لوڈ شیڈنگ نا قابل برداشت ہے، ہم نے کئی ایک فورمز پر اس حوالے سے مطالبہ کیا، اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ غیر اعلانیہ اور ناروا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے مگر کسی نے ہمارے مطالبے پر توجہ نہیں دی، اور آج عوام دروش کو مجبوراً اس شدید گرمی میں سڑکوں پر آنا پڑا۔ مقررین نے کہا عجیب ستم ظریفی ہے کہ وافر مقدار میں بجلی دستیاب ہونے کے باوجود لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو اذیت دی جارہی ہے مگر پوچھنے والا کوئی نہیں۔ احتجاج کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویلج کونسلز فورم کے ترجمان اور ویلج کونسل شاہنگار کے چیئرمین وقار احمد نے کہا کہ اسوقت دروش میں 10سے 12گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، لوڈ شیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں، غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ہمارا احتجاج اس ظالمانہ اقدام کے خلاف ہے، انہوں نے کہا کہ چترال میں بجلی کی کوئی کمی نہیں، بجلی وافر مقدار میں دستیاب ہے، اسکے باوجود دروش میں بے تحاشا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جوکہ غیر قانونی اور بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار بار انتظامیہ اور واپڈا والوں کیساتھ اس بابت بات چیت کی گئی، آج سے کئی دن پہلے ہم نے احتجاج کی کال دی مگر اس کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا اور عوام کو مجبوراً سڑکوں پر آنا پڑا۔

دروش چوک میں موجود احتجاجی مظاہرین سے اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ دروش میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گی، انہوں نے مظاہرین پر زور دیا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر چترال پشاور روڈ کو کھولا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق اور عمائدین کے درمیان لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے میٹنگ منعقد بھی ہوئی جس میں واپڈا کے ایس ڈی او اور دروش گرڈ کے انچارچ بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد ویلج کونسل فورم کے ترجمان وقار احمد نے میڈیا کو فون پر بتایا کہ مذاکرات کے بعد یہ حتمی فیصلہ ہوا ہے کہ دروش میں آئندہ کے لئے شیڈول کے مطابق روزانہ صرف 2گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی۔ اس حوالے سے عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدہ بھی طے پایا۔
طے پانے والے معاہدے پر واپڈ ا کی طرف سے ایس ڈی او اور گرڈ اسٹیشن کے دستخط کردئیے جبکہ عوامی کمیٹی کی طرف سے رضیت باللہ، عمران الملک، عبدالقادر اور وقار احمد نے دستخط کئے ہیں۔

chitraltimes drosh protest against loadsheeding agreement pesco chitraltimes drosh protest against loadsheeding1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
63212

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عوام کا احتجاج اور دھرنا،چترال شندور روڈ کٸ گھنٹوں تک بلاک،انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر

Posted on

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عوام کا دو مختلف مقامات پراحتجاج اور دھرنا، چترال شندور روڈ کٸ گھنٹوں تک بلاک، انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر،

اپر چترال (جمشیداحمد )بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عوام نے دو الگ الگ مقامات چرون پل اور پوکیڑ پل گرین لشٹ میں دھرنا دیا جسکے نتیجے میں چترال شندور روڈ کٸی گھنٹوں تک بند رہی جس کی وجہ سے مسافروں خصوصا مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مظاہریں کا مطالبہ تھا کہ اپر چترال میں ناروا لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جاۓاور گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو ٢٦ گھنٹہ بجلی دیا جاۓ، اپر چترال کے لیے الگ ٹرانسفرمر جوکہ جوٹی لشٹ میں ہے کو کوغوزی میں نصب کر کے بجلی دیا جاۓ اور اپر چترال کی ٹرانسمیشن لاٸین کی مستقل بندوبست کیا جاۓ۔

ان مطالبات کے حق میں عوام شدید گرمی کے باوجود گھنٹوں تک سڑکوں پر دھرنا دیے بیٹھے رہے جسکے نتیجے میں چترال شندور روڈ کٸی گھنٹوں تک بند رہی ۔
دریں اثنا انتظامیہ کے ساتھ اس مسلے اور دھرنے کو ختم کرنے کیلیے مظاہریں رہنماوں کی ایک نشت ہو ٸی اس نشت میں یہ فیصلہ ہواکہ ریشن بجلی سے فلحال بجلی کی استعداد کار کے مطابق قریبی علاقوں کو بجلی دی جاۓ گی، اور باقی کو گولین بجلی گھر سے بجلی ملے گی۔
اس موقع پر گولین گول بجلی کے لے ایک کمیٹی تشکیل دی گٸ جو شندور کے موقع پر وزیراعلی اور دوسرے اعلی حکام سے ملکر اپنا مطالبہ انہیں پیش کرے گی ۔انتظامیہ کی اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین وقتی طور پر پرامن منتشر ہویے اور چترال شندور روڈ کھول دیا گیا ۔

دریں اثنا چترال سے ایم این اے عبد الاکبرچترالی نے کہا ہے کہ پیسکو اور پیڈو کے درمیان عدم اداییگی اور چپقلش کی وجہ سے اپر چترال کی عوام کو بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے کہا ہے کہ محکمہ پیڈو اپر چترال کے عوام سے بجلی کی مد میں ماہانہ بل لے رہاہے مگر پیسکو کو اداییگی نہیں کررہا ہے جس کیوجہ سے پسیکو  کی کروڑوں روپے شیڈو کے ا وپر واجب الادا ہیں ۔ جس  کا خمیازہ بجلی کی لودشیڈنگ کی شکل میں اپرچترال کی عوام بھگتنا پڑرہا ہے ۔ جوکہ افسوسناک ہے  انھوں نے صوبایی حکومت سے اس مسیلے کی فوری حل کا مطالبہ کیا ہے ۔

chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 1 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 3 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 4 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 6 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 7 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 8 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 9  chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 13 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 14 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 15 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 17 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 18 WhatsApp Image 2022 06 27 at 8.00.16 PM chitraltimes road block upper chitral by the people of upper chitral 2 chitraltimes road block upper chitral by the people of upper chitral 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62903

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ ؛ عوام موڑکھو سراپا احتجاج، وریجون میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

Posted on

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ؛ عوام موڑکھو سراپا احتجاج، وریجون میں احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا

اپر چترال(جمشیداحمد) بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف موڑکھو کے عوام کا ایک زبردست احتجاجی جلسہ حاجی عبدالکبیر کی صدارت میں وریجون موڑکھو میں منعقد ہوا .مقرریں اس احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ حالیہ بجلی کی ناوا لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا حرام ہو چکا ہے اور زندگی اجیرن بن گٸی ہے۔اور سلسلے میں تمام ذمہ داروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور حالیہ لوڈ شیڈنگ کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر تے ہوۓ مقرریں مولانا جاوید حسین,حاجی عبدالکبیر سابق ہیڈ ماسٹر محمد حبیب۔محی الدین۔مولوی گل شاہ۔ مولانا قادر ازاد۔شیر حسین۔کونسلر سلطان حسین۔ چیرمین وی سی سہت شیر حبیب۔ شاہ محمود۔ بلبل جمیل۔اسمعیل۔ مبارک حسین ۔یوتھ ممبر ضیا الدین۔ حاجی بشیر۔امین اللہ۔محمد اسمعیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اس موجودہ بدترین لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے لیے ریشن پاور ہاوس سے موڑکھو اور ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کی جاۓ اس سلسلے میں ایک دن پہلے ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور ریشن بجلی  زمہ داران کے ساتھ ریشن بجلی گھر سے موڑکھو کو بجلی مہیا کرنے کا جو معاہدہ ہوا تھا اس پر فوری عمل کیاجاۓ یعنی بونی بیار اور ملحقہ علاقوں کے برابر بجلی موڑکھو کوبھی دیا جاۓ یا کم از کم معاہدہ اوروعدے کے مطابق بجلی موڑکھو کو بھی دیا جاۓ جس سے وقتی طورپر موڑکھو کا لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل ہو جاے گا.

مقریریں نے مزید کہا ہم اپر چترال کے عوام 24 جون کے یو سی کوہ کے عوام کی احتجاجی مظاہرے میں بھی بھر پور شرکت کرنے کے لیے بھی تیار ہیں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ اپر چترال کے لیے مختص 33ہزار کلوواٹ کا ٹرانسفرمر جو کہ جوٹی لشٹ میں ہے اس کو فوری طور پرکوغوزی میں نصب کیا جاۓ اور اپرچترال کا جو ٹرانسمیشن لاٸن جو کہ ناقابل استعمال ہے اس کا متبادل انتظام کیا جاے اس کے علاوہ ریشن میں بجلی کاجو زمہ دار ادمی أری کو بھی ریشن بجلی گھر سے ٹرانسفر کیا جاۓ اس سلسلے میں مقرریں اور عوام اپنےمزکورہ مطالبات کے حوالے سےکل 15 جون بروز بدھ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہوہے ایک کمیٹی تشکیل دی اور احتجاج اور دھرنے کوختم کر کے پرامن منتشر ہوۓ

chitraltimes mulkhow protest against loadsheeding2

chitraltimes mulkhow protest against loadsheeding speakers abdul kabir javed chitraltimes mulkhow protest against loadsheeding3

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62370

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کےخلاف پاور کمیٹی موڑکھو کا غیر معمولی اجلاس

Posted on

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کےخلاف پاور کمیٹی موڑکھو کا غیر معمولی اجلاس

وریجون (جمشیداحمد) اپر چترال خصوصا موڑکھو تورکھو ایریا میں بجلی کی ناروا اور بدترین لوڈ شیڈینگ کے سلسلے میں پاور کمیٹی موڑکھو کا ایک اہم اجلاس وریجون میں منعقد ہو۔اجلاس کا باقاعدہ اعاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد یک نکاتی ایجنڈا بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پر مقرریں نے بحث کرتے ہوۓ کہا کہ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کاجینا حرام ہوچکا ہے پاور ہاوس میں اس وقت وافر مقدار میں بجلی موجود ہونے اور صارفین ہر مہینے بروقت ہزاروں روپے کا بل ادارے کو ادا کر نے کے باوجود بجلی حکام عوام کو بجلی سے محروم کرنا عوام کے ساتھ انتہاٸی ناانصافی اور سراسر ظلم ہے جسے عوام کسی صورت تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔مقرریں نے کہا کہ گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر کی وریجون میں کھلی کچہری میں اس ایشو کو اٹھانے کے بعد فیصلے کے مطابق پیڈو بجلی حکام اور پاور کمیٹی کا مسلے کو حل کرنے کے بارے میں یہ مشترکہ اجلاس تھا لیکن پیڈو حکام کو بروقت کال کرنے کےباوجود اس اجلاس میں شریک نہیں ہوۓ۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ پیڈو حکام اس لوڈ شیڈنگ کے مسلے کو اس اتوار سے پہلے پہلے حل نہ کیاگیا تو عوام بچوں عورتوں سمت سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہیں اس وقت کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری متعلقہ حکام اور محکمہ بجلی پر عاٸد ہوگی۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61942