Chitral Times

Jul 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عوام کا احتجاج اور دھرنا،چترال شندور روڈ کٸ گھنٹوں تک بلاک،انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر

Posted on
شیئر کریں:

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عوام کا دو مختلف مقامات پراحتجاج اور دھرنا، چترال شندور روڈ کٸ گھنٹوں تک بلاک، انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن منتشر،

اپر چترال (جمشیداحمد )بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپر چترال کے عوام نے دو الگ الگ مقامات چرون پل اور پوکیڑ پل گرین لشٹ میں دھرنا دیا جسکے نتیجے میں چترال شندور روڈ کٸی گھنٹوں تک بند رہی جس کی وجہ سے مسافروں خصوصا مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔مظاہریں کا مطالبہ تھا کہ اپر چترال میں ناروا لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جاۓاور گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو ٢٦ گھنٹہ بجلی دیا جاۓ، اپر چترال کے لیے الگ ٹرانسفرمر جوکہ جوٹی لشٹ میں ہے کو کوغوزی میں نصب کر کے بجلی دیا جاۓ اور اپر چترال کی ٹرانسمیشن لاٸین کی مستقل بندوبست کیا جاۓ۔

ان مطالبات کے حق میں عوام شدید گرمی کے باوجود گھنٹوں تک سڑکوں پر دھرنا دیے بیٹھے رہے جسکے نتیجے میں چترال شندور روڈ کٸی گھنٹوں تک بند رہی ۔
دریں اثنا انتظامیہ کے ساتھ اس مسلے اور دھرنے کو ختم کرنے کیلیے مظاہریں رہنماوں کی ایک نشت ہو ٸی اس نشت میں یہ فیصلہ ہواکہ ریشن بجلی سے فلحال بجلی کی استعداد کار کے مطابق قریبی علاقوں کو بجلی دی جاۓ گی، اور باقی کو گولین بجلی گھر سے بجلی ملے گی۔
اس موقع پر گولین گول بجلی کے لے ایک کمیٹی تشکیل دی گٸ جو شندور کے موقع پر وزیراعلی اور دوسرے اعلی حکام سے ملکر اپنا مطالبہ انہیں پیش کرے گی ۔انتظامیہ کی اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین وقتی طور پر پرامن منتشر ہویے اور چترال شندور روڈ کھول دیا گیا ۔

دریں اثنا چترال سے ایم این اے عبد الاکبرچترالی نے کہا ہے کہ پیسکو اور پیڈو کے درمیان عدم اداییگی اور چپقلش کی وجہ سے اپر چترال کی عوام کو بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ایک پریس ریلیز میں انھوں نے کہا ہے کہ محکمہ پیڈو اپر چترال کے عوام سے بجلی کی مد میں ماہانہ بل لے رہاہے مگر پیسکو کو اداییگی نہیں کررہا ہے جس کیوجہ سے پسیکو  کی کروڑوں روپے شیڈو کے ا وپر واجب الادا ہیں ۔ جس  کا خمیازہ بجلی کی لودشیڈنگ کی شکل میں اپرچترال کی عوام بھگتنا پڑرہا ہے ۔ جوکہ افسوسناک ہے  انھوں نے صوبایی حکومت سے اس مسیلے کی فوری حل کا مطالبہ کیا ہے ۔

chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 1 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 3 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 4 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 6 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 7 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 8 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 9  chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 13 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 14 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 15 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 17 chitraltimes mastuj shandur road blocked by protest against loadsheeding upper chitral 18 WhatsApp Image 2022 06 27 at 8.00.16 PM chitraltimes road block upper chitral by the people of upper chitral 2 chitraltimes road block upper chitral by the people of upper chitral 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
62903