Chitral Times

Jun 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کےخلاف پاور کمیٹی موڑکھو کا غیر معمولی اجلاس

Posted on
شیئر کریں:

بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کےخلاف پاور کمیٹی موڑکھو کا غیر معمولی اجلاس

وریجون (جمشیداحمد) اپر چترال خصوصا موڑکھو تورکھو ایریا میں بجلی کی ناروا اور بدترین لوڈ شیڈینگ کے سلسلے میں پاور کمیٹی موڑکھو کا ایک اہم اجلاس وریجون میں منعقد ہو۔اجلاس کا باقاعدہ اعاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد یک نکاتی ایجنڈا بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ پر مقرریں نے بحث کرتے ہوۓ کہا کہ بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ سے عوام کاجینا حرام ہوچکا ہے پاور ہاوس میں اس وقت وافر مقدار میں بجلی موجود ہونے اور صارفین ہر مہینے بروقت ہزاروں روپے کا بل ادارے کو ادا کر نے کے باوجود بجلی حکام عوام کو بجلی سے محروم کرنا عوام کے ساتھ انتہاٸی ناانصافی اور سراسر ظلم ہے جسے عوام کسی صورت تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔مقرریں نے کہا کہ گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر کی وریجون میں کھلی کچہری میں اس ایشو کو اٹھانے کے بعد فیصلے کے مطابق پیڈو بجلی حکام اور پاور کمیٹی کا مسلے کو حل کرنے کے بارے میں یہ مشترکہ اجلاس تھا لیکن پیڈو حکام کو بروقت کال کرنے کےباوجود اس اجلاس میں شریک نہیں ہوۓ۔اجلاس میں مزید کہا گیا کہ پیڈو حکام اس لوڈ شیڈنگ کے مسلے کو اس اتوار سے پہلے پہلے حل نہ کیاگیا تو عوام بچوں عورتوں سمت سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہیں اس وقت کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی زمہ داری متعلقہ حکام اور محکمہ بجلی پر عاٸد ہوگی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
61942