Chitral Times

ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمین مالکان کو معاوضہ ادا کرنے کے بعد تعمیر کامرحلہ شروع 

ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمین مالکان کو معاوضہ ادا کرنے کے بعد تعمیر کامرحلہ شروع

چترال ( محکم الدین ) ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمین مالکان کو معاوضہ ادا کرنے کے بعد اب تعمیر کامر حلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اس سلسلےمیں این ایچ اے حکام کے مطالبے پر چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین کی زیر صدارت نے پیر کے روز زمین مالکان کے ساتھ ایک غیر معمولی اجلاس ایون ریور ان ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں متاثرین سڑک کے علاوہ چیرمین وی سی ٹو محمد رحمن اور این ایچ اے کی طرف سے انجئنیر عامر ودیگر عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ روڈ کی زمین کےمعاوضے ادا ہوچکے ہیں ۔ اب تعمیر ی کام کا مرحلہ آ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تعمیر سے پہلے این ایچ اے کو اس بات کاخیال رکھنا چاہئیے ۔ کہ کام کے دوران ، پانی کے پائپ لائن ، بجلی اور ٹئلی فون لائن متاثر نہ ہوں ۔ اور خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سڑک کے تعمیر کیلئے نان ٹیکنکل افراد مقامی طور پر لئے جائیں ۔ تاکہ مقامی لوگوں کو روزگارمل سکے ۔

 

انہوں نے نئے روڈ کی تعمیر سے گاوں بڑاوشٹ کے پیدل راستے کی کٹائی سے پیدا ہونے والی مشکلات سے این ایچ اے کو آگاہ کیا اور کہا کہ سینکڑوں لوگوں کے بڑاوشٹ جانے اور آنے کا انحصار ان پیدل سیڑھیوں پر ہے ۔ جن میں سکول کے بچے، خواتین ،مریض روزانہ کی بنیاد پر سفر کرتے ہیں ۔ اس لئے زمین کی کٹائی کے بعد فوری طور پر ان سیڑھیوں کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے ۔ اور سڑک کی تعمیر کے دوران پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے پانی چھڑکاو کا انتظام کیا جائے ۔ این ایچ اے انجینئر نے اپنے خطاب میں ان تمام باتوں کو مناسب قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ سڑک تعمیر کے دوران ان چیزوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ۔ کہ کام جلد از جلد شروع کیا جائے ۔ تاہم این ایچ اے فوری طور پر سڑک کیلئے نشانات لگائے ۔ اس کے بعد جہاں بھی خالی زمین ہو ۔ اس پر سڑک کے کام کا آغاز کیا جائے ۔ اس دوران مکانات مالکان اپنے مکانات کا ملبہ ہٹا ئیں گے ۔ اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا۔ کہ کام میں اب مزید تاخیر نہ کی جائے ۔ کیونکہ پہلے ہی زمین معاوضوں کی آدائیگی تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے تعمیری کام میں بہت تاخیر ہو چکی ہے ۔ اجلاس میں لوگوں نے سڑک کی تعمیر میں این ایچ اے حکام کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

chitraltimes ayun meeting for kalash valley road

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76549

یونین کونسل آیون کےعوام کا ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمینات کی معاوضے کے رقوم کی عدم آدائیگی پر سراپا احتجاج، اتوار سے بھرپور احتجاج کاآغاز ہوگا۔ عمائدین کا اجلاس میں فیصلہ

Posted on

یونین کونسل آیون کےعوام کا ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمینات کی معاوضے کے رقوم کی عدم آدائیگی پر سراپا احتجاج، اتوار سے بھرپور احتجاج کاآغاز ہوگا۔ عمائدین کا اجلاس میں فیصلہ

چترال ( محکم الدین ) ایون کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کےخلاف احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں پہلا احتجاجی جلسہ بروز اتوار ایون سنٹر بازار میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس ویلج کونسل آفس ایون میں منعقد ہوا ۔ ۔ اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایون کالاش ویلیز روڈ کی زمینات کے معاوضے کے رقوم کی آدائیگی گذشتہ کئی مہینوں سے تاخیر کاشکار ہیں ۔ جبکہ اس روڈ کی تعمیر اور زمین معاوضوں کی آدائیگی کو ممکن بنانے کیلئے ایون کے عمائدین نے انتھک جدو جہد کی ۔ اور گذشتہ تین سالوں سے مختلف اداروں کے دروازوں پر دستک دی ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے دورہ چترال پر ان سے درخواست کی ۔ متعلقہ تعمیراتی ادارے کے خلاف مقدمہ لڑا ۔جس کے نتیجے میں روڈ کے پیسے صوبائی حکومت سے چترال کو منتقل ہو گئے ہیں،جن کی آدائیگی گذشتہ سال ماہ نومبر میں کی جانی تھی ۔ لیکن انتظامی آفیسران کی لاپرواہی ،غفلت اور اپنی ذمہ داریوں سے عدم دلچسپی کی بنا پر آج بھی یہ کام رکا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاخیری حربوں سے جہاں روڈ کی تعمیر کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ وہاں خراب اور تنگ سڑکوں کی وجہ سےمقامی لوگوں اور باہر سے آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اجلاس میں مقتدر اداروں کے آفیسران سے مطالبہ کیا گیا۔ کہ وہ اگر کالاش ویلیز کوسیاحتی مقام قرار دیتےہیں اور ہر صورت فیسٹول کے دوران یہاں تفریح کیلئے آتےہیں تو براہ کرم چترال پشاور مین روڈ سے فارسٹ چیک پوسٹ ایون تک روڈ کی زمین کے معاوضے بلاوجہ پھنسے ہوئے ہیں ۔ ان کی آدائیگی میں کردار ادا کریں ۔

 

اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال ایون یونین کونسل کی پوری آبادی کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ اور احتجاج کا آغاز اتوار سات مئی کو ایون سنٹر بازار میں جلسہ عام سے کیا جائے گا ۔ جس میں آیندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا ۔ اجلاس میں کالاش فیسٹول چلم جوشٹ بھی زیر بحث آیا ۔ جس پر تمام ڈرائیور برادری ، ہوٹل مالکان سے اس توقع کا اظہار کیا گیا ۔ کہ چونکہ یہ احتجاج ان کے بہتر مفاد میں بہ امر مجبوری کیا جا رہا ہے ۔ اس لئے وہ وقتی فائدے کو پس پشت ڈال کر مستقل بنیادوں پر سڑک کی تعمیر کو بلاتاخیر ممکن بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے ۔

chitraltimes ayun uc meeting on kalash valley road 1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
74084

ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام روکنے کے خلاف علاقے کے عوام سراپا احتجاج، آل پارٹیز کے ساتھ پریس کانفرنس 

ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام روکنے کے خلاف علاقے کے عوام سراپا احتجاج، آل پارٹیز کے ساتھ پریس کانفرنس

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام عملا روکنے اور سڑک پر کام کرنے والے مشینریز کی واپسی کے خلاف آل پارٹیز چترال کے رہنماوں اور یونین کونسل ایون کے عمائدین اور سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس ، تشویش اور شدید غم غصے کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام تیز کرنےکی بجائے اسے روکنا ، مشینریز کو واپس لے جانا اور ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے ایون میں آکر زمینات کے معاوضے ماہ نومبر کے آخری ہفتے لوگوں کو دینےکی یقین دھانی کے بعد جاری کام یکدم بند کرنا ناقابل قبول ہے ۔

 

اس حوالے سےمنگل کے روز ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبد الولی خان ایڈوکیٹ ، جماعت اسلامی کے امیر جمشید احمد ، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر انجینئر فضل ربی جان ،نیاز احمد،  جے یو آئی کے امیر مولانا عبد الرحمن ، اے این پی کے غلام محمد و مقامی رہنماوں جندولہ خان ، چیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین ، چیرمین وی سی ایون ٹو محمد رحمان ، سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبد المجید قریشی ، حاجی محمد خان ، خیر الاعظم ، کونسلر قاری اسرار احمد ، ابراہیم بریر ، سراوت خان رمبور وغیرہ نے اپنے خطاب میں کہا۔ کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے ۔ کہ قیام پاکستان کے پچتر سال بعد مقامی لوگوں کی تحریک اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی مداخلت کے بعد ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام کا آغاز کیا گیا تھا ۔ اور ڈپٹی کمشنر چترال نے ایون میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یقین دلایا تھا ۔ کہ مین پشاور روڈ سے ایون فارسٹ چیک پوسٹ تک روڈ کے پہلے پورشن میں استعمال ہونے والےزمینات کے معاوضے کے چیک نومبر کے آخری ہفتے تقسیم کئے جائیں گے ۔ اور ہمارے پاس آدائیگی کیلئے مطلوبہ فنڈ موجود ہے ۔ لیکن بجائے لوگوں کو معاوضے کے چیک دینے کے روڈ کا کام ہی بند کر دیا گیا ہے ۔ اور مشیریز واپس لے جائے جارہے ہیں ۔ جو کہ چترال و ایون و کالاش ویلیز کےلوگوں کے ساتھ کھلا مذاق ہے ۔

 

انہوں نے کہا ۔ کہ عوام کو بتایا جائے ۔ کہ کروڑ وں روپے کے وہ فنڈ کہاں گئے ۔ جو زمینات کے معاوضے کے طور پر لوگوں کو ادا کرنے تھے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ حکومت کا یہ اقدام پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی بھی توہین ہے ۔ کیونکہ انہوں نے عدالت کو یقین دھانی کی تھی ۔ کہ ایون کالاش ویلیز روڈ کی تعمیر کا کام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا۔ کہ اس سلسلے میں چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سےپھر درخواست کی جائے گی ۔ کہ متعلقہ ادارے ان کے سامنے کام کرنے کا یقین دلاتے ہیں ۔ لیکن زمینی حقائق اس کے بالکل بر خلاف ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ۔ کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عوام ایون کے ساتھ کی جانے والی نا انصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔اس کیلئے تمام ویلیز اور ایون میں عوام کو موبلائز کیا جائے گا ۔ اور اس زیادتی کے خلاف اکابرین علاقہ اور سیاسی قائدین جو بھی لائحہ عمل ترتیب دیں گے ۔ اس پر عمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں کالاش فیسٹول چترمس سے قبل احتجاج کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے بعد دھرنے ، ریلی اور جلسوں کے بارے میں یونین کونسل ایون کے تمام عوام کو آگاہ کیا جائے گا . پریس کانفرنس میں آل پارٹیز چترل کے رہنماوں نے ایون روڈ کے تعمیراتی کام روکنے ، اور زمینات معاوضے کی آدائیگی کے حوالے سے ایون کے عوام کے موقف کی بھر پور حمایت کی ہے

chitraltimes all parties press confrence for kalash valley road cpc2 chitraltimes all parties press confrence for kalash valley road

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
68834

ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام دوبارہ شروع ، ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق نے چتر کےمقام پرروڈ کا افتتاح کیا

Posted on

ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام دوبارہ شروع ، ڈپٹی کمشنر چترال انوارالحق نے چتر کےمقام پرروڈ کا افتتاح کیا

چترال (محکم الدین ) ایون کالاش ویلیز روڈ کے تعمیری کام کا تیسری بار افتتاح ہوا ہے۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اس کا افتتاح کیا تھا ۔لیکن حکومت بدلنے کے بعد روڈ کا یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ۔ تاہم چار سال بعد زمین مالکان کو معاوضے کی بعد میں آدائیگی کا یقین دلا کر اس کا دوسرا افتتاح کیا گیا ۔ مگر اس دوران زمین کی آدائیگی کیلئے فنڈ صوبائی حکومت کی طرف ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا ۔ اور گذشتہ ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے کام رکا ہوا ہے ۔ مشینری اور مزدور بے کار کھڑے ہیں ۔ جبکہ ذرائع نے بتایا ہے ۔ کہ متعلقہ ادارہ این ایچ اےکام بند ہونے کے باعث مشینری اور ملازمین و مزدوروں کے یومیہ اخراجات صوبائی حکومت سےکلیم کرنےکا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

 

جمعرات کے روز اس سڑک کاتیسری مرتبہ افتتاح ڈپٹی کمشنر چترال انوار الحق نے چیتر پل بروز کے احاطے میں کیا ۔ اس موقع پر جی ایم این ایچ اے ، اسسٹنٹ کمشنر چترال وقاص مسعودچوہدری دیگر سرکاری آفیسران ، چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین اور عمائدین موجود تھے ۔ اس موقع پر سڑک کے افتتاح کےبعد ڈپٹی کمشنرچترال انوارالحق اور اسسٹنٹ کمشنر وقاص مسعود چوہدری خطاب کرتےہوئے لوگوں کو یقین دلایا ۔ کہ آراضی معاوضوں کی آدائیگی کیلئے پچپن کروڑ روپےہمارے پاس موجود ہیں ۔ اور انشااللہ تین ہفتوں کے اندر پہلے پورشن کے زمین مالکان کومعاوضے ادا کئےجائیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ جوں ہی فصلوں کی کٹائی کرکے زمین صاف ہوگی ۔ معاوضے کی آدائیگی شروع کی جائے گی ۔ عوامی حلقوں نے ایون کالاش ویلیز روڈ پر کام دوبارہ شروع کرنےپر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور کہا ہے ۔ کہ صوبائی حکومت سیاحتی مقامات کی ترقی کی دعویدار ہے۔ اس لئے اس امر کی ضرورت ہے ۔کہ کالاش ویلیز جیسے بین الاقوامی اہمیت کے حامل علاقے کے سڑک کی تعمیر کی راہ میں فنڈ کی فراہمی کا کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو ۔ اور بلا رکاوٹ اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

chitraltimes dc chitral lower inagurated chitral ayun kalash valley road1

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
65901