Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمین مالکان کو معاوضہ ادا کرنے کے بعد تعمیر کامرحلہ شروع 

شیئر کریں:

ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمین مالکان کو معاوضہ ادا کرنے کے بعد تعمیر کامرحلہ شروع

چترال ( محکم الدین ) ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمین مالکان کو معاوضہ ادا کرنے کے بعد اب تعمیر کامر حلہ شروع ہوگیا ہے ۔ اس سلسلےمیں این ایچ اے حکام کے مطالبے پر چیرمین ویلج کونسل ایون ون وجیہ الدین کی زیر صدارت نے پیر کے روز زمین مالکان کے ساتھ ایک غیر معمولی اجلاس ایون ریور ان ہوٹل میں منعقد ہوا ۔ جس میں متاثرین سڑک کے علاوہ چیرمین وی سی ٹو محمد رحمن اور این ایچ اے کی طرف سے انجئنیر عامر ودیگر عمائدین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں چیرمین وی سی ایون ون وجیہ الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ روڈ کی زمین کےمعاوضے ادا ہوچکے ہیں ۔ اب تعمیر ی کام کا مرحلہ آ چکا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تعمیر سے پہلے این ایچ اے کو اس بات کاخیال رکھنا چاہئیے ۔ کہ کام کے دوران ، پانی کے پائپ لائن ، بجلی اور ٹئلی فون لائن متاثر نہ ہوں ۔ اور خراب ہونے کی صورت میں فوری طور پر ان کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سڑک کے تعمیر کیلئے نان ٹیکنکل افراد مقامی طور پر لئے جائیں ۔ تاکہ مقامی لوگوں کو روزگارمل سکے ۔

 

انہوں نے نئے روڈ کی تعمیر سے گاوں بڑاوشٹ کے پیدل راستے کی کٹائی سے پیدا ہونے والی مشکلات سے این ایچ اے کو آگاہ کیا اور کہا کہ سینکڑوں لوگوں کے بڑاوشٹ جانے اور آنے کا انحصار ان پیدل سیڑھیوں پر ہے ۔ جن میں سکول کے بچے، خواتین ،مریض روزانہ کی بنیاد پر سفر کرتے ہیں ۔ اس لئے زمین کی کٹائی کے بعد فوری طور پر ان سیڑھیوں کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے ۔ اور سڑک کی تعمیر کے دوران پھیلنے والی ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے پانی چھڑکاو کا انتظام کیا جائے ۔ این ایچ اے انجینئر نے اپنے خطاب میں ان تمام باتوں کو مناسب قرار دیا ۔ اور کہا ۔ کہ سڑک تعمیر کے دوران ان چیزوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا ۔ اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ۔ کہ کام جلد از جلد شروع کیا جائے ۔ تاہم این ایچ اے فوری طور پر سڑک کیلئے نشانات لگائے ۔ اس کے بعد جہاں بھی خالی زمین ہو ۔ اس پر سڑک کے کام کا آغاز کیا جائے ۔ اس دوران مکانات مالکان اپنے مکانات کا ملبہ ہٹا ئیں گے ۔ اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا۔ کہ کام میں اب مزید تاخیر نہ کی جائے ۔ کیونکہ پہلے ہی زمین معاوضوں کی آدائیگی تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے تعمیری کام میں بہت تاخیر ہو چکی ہے ۔ اجلاس میں لوگوں نے سڑک کی تعمیر میں این ایچ اے حکام کے ساتھ بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

chitraltimes ayun meeting for kalash valley road


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
76549