Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونین کونسل آیون کےعوام کا ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمینات کی معاوضے کے رقوم کی عدم آدائیگی پر سراپا احتجاج، اتوار سے بھرپور احتجاج کاآغاز ہوگا۔ عمائدین کا اجلاس میں فیصلہ

Posted on
شیئر کریں:

یونین کونسل آیون کےعوام کا ایون کالاش ویلیز روڈ کے زمینات کی معاوضے کے رقوم کی عدم آدائیگی پر سراپا احتجاج، اتوار سے بھرپور احتجاج کاآغاز ہوگا۔ عمائدین کا اجلاس میں فیصلہ

چترال ( محکم الدین ) ایون کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ لوئیر چترال کےخلاف احتجاج کا راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور اس سلسلے میں پہلا احتجاجی جلسہ بروز اتوار ایون سنٹر بازار میں منعقد کیا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی اجلاس ویلج کونسل آفس ایون میں منعقد ہوا ۔ ۔ اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ ایون کالاش ویلیز روڈ کی زمینات کے معاوضے کے رقوم کی آدائیگی گذشتہ کئی مہینوں سے تاخیر کاشکار ہیں ۔ جبکہ اس روڈ کی تعمیر اور زمین معاوضوں کی آدائیگی کو ممکن بنانے کیلئے ایون کے عمائدین نے انتھک جدو جہد کی ۔ اور گذشتہ تین سالوں سے مختلف اداروں کے دروازوں پر دستک دی ، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے دورہ چترال پر ان سے درخواست کی ۔ متعلقہ تعمیراتی ادارے کے خلاف مقدمہ لڑا ۔جس کے نتیجے میں روڈ کے پیسے صوبائی حکومت سے چترال کو منتقل ہو گئے ہیں،جن کی آدائیگی گذشتہ سال ماہ نومبر میں کی جانی تھی ۔ لیکن انتظامی آفیسران کی لاپرواہی ،غفلت اور اپنی ذمہ داریوں سے عدم دلچسپی کی بنا پر آج بھی یہ کام رکا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تاخیری حربوں سے جہاں روڈ کی تعمیر کا کام متاثر ہو رہا ہے۔ وہاں خراب اور تنگ سڑکوں کی وجہ سےمقامی لوگوں اور باہر سے آنے والے سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اجلاس میں مقتدر اداروں کے آفیسران سے مطالبہ کیا گیا۔ کہ وہ اگر کالاش ویلیز کوسیاحتی مقام قرار دیتےہیں اور ہر صورت فیسٹول کے دوران یہاں تفریح کیلئے آتےہیں تو براہ کرم چترال پشاور مین روڈ سے فارسٹ چیک پوسٹ ایون تک روڈ کی زمین کے معاوضے بلاوجہ پھنسے ہوئے ہیں ۔ ان کی آدائیگی میں کردار ادا کریں ۔

 

اجلاس میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال ایون یونین کونسل کی پوری آبادی کو احتجاج کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔ اور احتجاج کا آغاز اتوار سات مئی کو ایون سنٹر بازار میں جلسہ عام سے کیا جائے گا ۔ جس میں آیندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا ۔ اجلاس میں کالاش فیسٹول چلم جوشٹ بھی زیر بحث آیا ۔ جس پر تمام ڈرائیور برادری ، ہوٹل مالکان سے اس توقع کا اظہار کیا گیا ۔ کہ چونکہ یہ احتجاج ان کے بہتر مفاد میں بہ امر مجبوری کیا جا رہا ہے ۔ اس لئے وہ وقتی فائدے کو پس پشت ڈال کر مستقل بنیادوں پر سڑک کی تعمیر کو بلاتاخیر ممکن بنانے کیلئے بھر پور تعاون کریں گے ۔

chitraltimes ayun uc meeting on kalash valley road 1


شیئر کریں: