Chitral Times

این ایچ اے چترال بونی روڈ کی کشادگی کے آڑ میں بلیک ٹاپ روڈ کو نقصان پہنچارہا ہے۔ محمد سعید لال

این ایچ اے چترال بونی روڈ کی کشادگی کے آڑ میں بلیک ٹاپ روڈ کو نقصان پہنچارہا ہے۔ محمد سعید لال

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) ریٹائرڈ ڈی پی او، سابق ممبر تحصیل کونسل اور جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما محمد سید خان لال نے ایک اخباری میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیاہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی چترال بونی روڈ کی کشادگی کو بغیر کسی منصوبہ بندی اور تیاری کے شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں پہلے سے موجود بلیک ٹاپ روڈ کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے اور اگر یہی صورت حال جاری رہا تو اپر چترال اورکوہ یوسی کے عوام موجود ہ سڑک سے بھی محروم ہوں گے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ این ایچ اے نے انتہائی بے ترتیب اور بھونڈے طریقے سے چترال بونی روڈ پر مختلف مقاما ت پر پہاڑوں کی کٹائی کرنا شروع کردیا ہے جس سے موجودہ سڑک کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کوئی مناسب پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہونا روز کا معمول بن گیا ہے اور چترال میں اپنی نوعیت کا یہ عمدہ سڑک اب کھنڈرات میں بدلنے والی ہے اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ اس سڑک کو دوبارہ اس شکل اور حالت میں کوئی بھی بحال نہیں کرے گااور این ایچ اے کے ہاتھوں بلیک ٹاپنگ کام میں کئی سال لگ جائیں گے اور ہم قدیم کے زمانے میں واپس جائیں گے جب بونی سے چترال تک پانچ گھنٹے لگ جاتے تھے۔ محمد سید خان لال نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر بونی روڈ کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو وہ اپر چترال اور کوہ یونین کونسل کے عوام کو ساتھ لے کر کام کو بند کرنے پرمجبورہوں گے۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58160

چترال بونی مستوج شندور روڈ کی تعمیر پر کام شروع کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرحسن عابد

چترال بونی مستوج شندور روڈ کی تعمیر پر کام جاری۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) نیشنل ہائی وے آتھارٹی ( این ایچ اے ) کے زیراہتمام چترال بونی مستوج شندور روڈ پر کام شروع کردیا گیا ہے ۔ اس بات کا انکشاف ڈپٹی کمشنر لوئر چترال حسن عابد کی دفترسے جاری ایک بیان میں کیا گیا ہے ۔ بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ چترال شندور روڈ کے پیکیج ون میں پندرہ کلومیٹرپر راغ لشٹ کے مقام پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ پیکیج ٹو کے ۳۸ کلومیٹر پر کام جاری ہے ۔ دونوں کیلئے ٹھیکہ داروں کو متحرک کیا گیا ہے ۔


اس سلسلے میں گزشتہ دن ممبر نارتھ این ایچ اے مسٹر مکیش کمار ، جی ایم چترال پراجیکٹس مسٹر غلام مجتبیٰ میمن ، ڈائریکٹر مینٹیننس سید نواز ، پروجیکٹ ڈائریکٹر لواری ٹنل انجینئر رفیق عالم ، ڈپٹی ڈائریکٹر فواد اور لینڈ ایکوزیشن سٹاف نے ڈی سی چترال لوئرحسن عابد کے ساتھ ان کے دفتر میں میٹنگ کی۔ جہاں بتایا گیا کہ چترال میں این ایچ اے کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا ہے اور افسران کو یہاں مستقل طور پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ مسائل کو موقع پر حل اور منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جا سکے۔
300 ملین روپے مالیت کے کالکٹک چترال سڑک کی بہتری کا منصوبہ اور بروز پل کی تعمیر کو این ایچ اے نے منظور کر لیا ہے اور جلد ہی کام شروع ہو جائے گا۔ چترال شندور روڈ پیکج 1 اور 2 ، ان دونوں پیکجوں پر چترال لوئر ڈسٹرکٹ میں کام جاری ہے۔

chitraltimes nha officials meeting with dc chitral lower
chitraltimes nha officials meeting with dc chitral lower1
chitraltimes chitral mastuj shandur road construction work in progress2
chitraltimes chitral mastuj shandur road construction work in progress3
chitraltimes chitral mastuj shandur road construction work in progress raghlasht
chitraltimes chitral mastuj shandur road construction work in progress21

چترال

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , ,
54004

گرم چشمہ: اوچو پل کی ناقص تعمیر پر علاقے کے لوگوں کا احتجاج کی دھمکی

گر م چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز) این ایچ اے کے حوالے ہونے کے بعد گرم چشمہ روڈ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہوگئی ہے۔ گرم چشمہ روڈ پر موجود تین چھوٹے چھوٹے پل تاحال مرمت نہ ہوسکے۔ علاقے کے لوگوں کے شدید احتجاج اور میڈیا پر حالت کی سنگینی کے بارے میں بار بار خبریں نشر ہونے کے بعد این ایچ اے کے ذمہ داروں نے پلوں کی تعمیر کے لئے کسی ٹھیکہ دار سے بات کی مگر ٹھیکہ دار خود آکر کام کرنے کے بجائے ایک ترکان کو پل کی تعمیر کا ٹھیکہ بیچ دیا۔مذکورہ ترکان نے پل کو کھولنے کے 72 گھنٹے بعد بھی پل کی تعمیر کا کام شروع نہیں کروا سکا۔ دو دن کے احتجاج کے بعد آج مذکورہ ترکان پل کے سائٹ پر آیا اور ٹوٹے ہوئے شہتیر جوڑکر پل تعمیر کرنے کی کوشش کرنے لگا۔ جس پر علاقے کے لوگوں نے شدید احتجاج کیا۔

علاقے کے لوگو ں کا موقف ہے کہ مذکورہ پل کے تمام شہتیر بیچ میں سے ٹوٹ چکے ہیں اور کناروں سے کیڑے لگنے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں رہے۔ اس لئے پل کی تعمیر نئے شہتیر لا کر باقاعدہ این ایچ اے کے انجینئرز کی موجودگی میں کیا جائے۔ اب تک نہ تو این ایچ اے کا کوئی انجینئر مذکورہ پل کے سائٹ کا دورہ کیا ہے اور نہ ہی کام کے کوالٹی چیک کرنے کے لئے کوئی اور ذمہ دار موجود ہے۔علاقے کے لوگوں نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پل کی تعمیر میں تاخیر کا سلسلہ جاری رہا اور اسی طرح ناقص تعمیری کام جاری رہا تو این ایچ اے کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔

مذکورہ ٹھیکہ دار وہی پرانے شہتیر جو کہ نوے فیصد ٹوٹ چکے ہیں ان کے اوپر رنگ و روغن کرکے دوبارہ سے لگا کر پیسے بٹورنا چاہ رہا ہے۔ جس کی علاقے کے لوگ ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ ہم ایم این اے، ایم پی اے، وزیر زادہ، ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے کے حکام سے اس سلسلے میں فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ورنہ علاقے میں تمام تر احتجاج اور حالت کی خرابی کی ذمہ داری مذکورہ اداروں اور افراد پر ہوگی۔

chitraltimes garamchashma road and bridges 2
chitraltimes garamchashma road and bridges 3
chitraltimes garamchashma road and bridges 4
chitraltimes garamchashma road and bridges 6
chitraltimes garamchashma road and bridges 7
chitraltimes garamchashma road and bridges 1
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged , , ,
49473