Chitral Times

May 3, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

این ایچ اے چترال بونی روڈ کی کشادگی کے آڑ میں بلیک ٹاپ روڈ کو نقصان پہنچارہا ہے۔ محمد سعید لال

شیئر کریں:

این ایچ اے چترال بونی روڈ کی کشادگی کے آڑ میں بلیک ٹاپ روڈ کو نقصان پہنچارہا ہے۔ محمد سعید لال

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز ) ریٹائرڈ ڈی پی او، سابق ممبر تحصیل کونسل اور جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما محمد سید خان لال نے ایک اخباری میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیاہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی چترال بونی روڈ کی کشادگی کو بغیر کسی منصوبہ بندی اور تیاری کے شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں پہلے سے موجود بلیک ٹاپ روڈ کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے اور اگر یہی صورت حال جاری رہا تو اپر چترال اورکوہ یوسی کے عوام موجود ہ سڑک سے بھی محروم ہوں گے۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ این ایچ اے نے انتہائی بے ترتیب اور بھونڈے طریقے سے چترال بونی روڈ پر مختلف مقاما ت پر پہاڑوں کی کٹائی کرنا شروع کردیا ہے جس سے موجودہ سڑک کو نقصان پہنچ رہا ہے اور کوئی مناسب پلاننگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہونا روز کا معمول بن گیا ہے اور چترال میں اپنی نوعیت کا یہ عمدہ سڑک اب کھنڈرات میں بدلنے والی ہے اور یہ بات بھی حقیقت ہے کہ اس سڑک کو دوبارہ اس شکل اور حالت میں کوئی بھی بحال نہیں کرے گااور این ایچ اے کے ہاتھوں بلیک ٹاپنگ کام میں کئی سال لگ جائیں گے اور ہم قدیم کے زمانے میں واپس جائیں گے جب بونی سے چترال تک پانچ گھنٹے لگ جاتے تھے۔ محمد سید خان لال نے حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر بونی روڈ کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ نہ روکا گیا تو وہ اپر چترال اور کوہ یونین کونسل کے عوام کو ساتھ لے کر کام کو بند کرنے پرمجبورہوں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58160