The Voice of Chitral since 2004
Thursday, 5 November 2026
Chitraltimes — The Voice of Chitral

اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر انتظام عوامی یکجہتی فل ۔ ستین مظاہرے کا اہتمام 

اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر انتظام عوامی یکجہتی فل ۔ ستین مظاہرے کا اہتمام

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ بیروزگار چوک جغور میں “یکجہتی فلس طین عوامی مظاہرے” کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

7 اکتوبر 2023 سے فلس-طین میں صیہونی فوج (اسر-ائیل) جس قدر جنگی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اور کھلم کھلا معصوم انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے، اور وہ تمام ممالک کو جو اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ شروع ہی سے ان کے خلاف آواز بلند کرتی آ رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں جنگ بندی کے بعد دوبارہ غزہ پر حملے کے خلاف، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، حسن بلال ہاشمی نے پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی۔

آج اسلامی جمعیت طلبہ چترال نے بیروزگار چوک جغور میں ایک “عوامی احتجاجی مظاہرے” کا اہتمام کیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی، حنیف اللّٰہ ایڈوکیٹ ، امیر جماعت اسلامی لوئیر چترال، وجیہ الدین ، اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال، عمار بن اسد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اس رائیلی بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غ زہ کے معاملے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے، اور ان اداروں و کمپنیوں کے مکمل بائیکاٹ پر زور دیا گیا جو ان حالات میں اس ۔رائیلی افواج کو نفع پہنچا رہی ہیں۔

chitraltimes ji protes for solidarity of plastine

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
101122

حکومتی بے حسی اور قلیل تعلیمی بجٹ کے باعث چترال کے طلبہ انتہائی مسائل کا شکار ہیں۔ ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے 22 نومبر کو پشاو میں کنونشن منعقد کرینگے۔ اسلامی جمعیت طلبہ چترال

Posted on

حکومتی بے حسی اور قلیل تعلیمی بجٹ کے باعث چترال کے طلبہ انتہائی مسائل کا شکار ہیں۔ ان مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے 22 نومبر کو پشاو میں کنونشن منعقد کرینگے۔ اسلامی جمعیت طلبہ چترال

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسلامی جمیعت طلبہ چترال کے ناظم ،متظہر باللہ ،میر بائض معتمد ،شہباز جہانگیر ذمہ دار چترال یونیورسٹی ، کامل الدین ذمہ دار گورنمنٹ کالج چترال اور طفیل محمد ذمہ دار میڈیا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ۔ کہ چترال یونیورسٹی اور گورنمنٹ ڈگری کالجز چترال میں طلبہ کو حصول تعلیم میں بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ اور یہ تمام مسائل حکومتی بے حسی اور قلیل تعلیمی بجٹ و انتظامی عدم دلچسپی کی وجہ سے طلبہ کوسہنے پڑ رہے ہیں ۔ چترال پریس کلب میں انہوں نے کہا ۔ کہ بھاری فیسوں کی وجہ سے جامعات طلبہ کیلئے بند ہورہے ہیں ۔کالجز کے اندر اساتذہ کی کمی ہے اور جامعات شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہیں جس کی وجہ سے طلبہ ذہنی انتشار کا شکار ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان میں تعلیم کے ساتھ ظلم و زیادتی اور سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے ۔ خیبر پختونخوا کے بارہ یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی اسامیاں خالی ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ کالج اور یونیورسٹیوں میں جنسی ہراسانی اور منشیات کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں ۔ ناظم اسلامی جمیعت طلبہ چترال نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ کہ چترال یونیورسٹی کیلئے زمین خریدی گئی ہے ۔لیکن اس کے باوجودچند افراد یونیورسٹی کی بلڈنگ تعمیر ہونے نہیں دے رہے ۔ لیکن انتظامیہ چترال خاموش تماشائی کا کردار اداکررہا ہے ۔ انہوں نے جی ڈی پی کا پانچ فیصد تعلیم کیلئے مختص کرنے ،چترال کیلئے الگ انٹر میڈیئٹ بورڈ کے قیام اور کے پی پی ایس سی ٹیسٹ سنٹر چترال میں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے ڈگری کالج چترال کے بی ایس بلاک کی تعمیر بلا تاخیر شروع کرنے ،ڈگری کالج چترال میں فیمیل سٹوڈنٹس کیلئے کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اور کہا ۔کہ ڈگری کالج چترال میں پچپن فیصد طالبات کے داخلے سے میل سٹوڈنٹس کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے کالج کے ہاسٹل کے مسائل حل کرنے خصوصا فیمیل سٹوڈنٹس کو ہاسٹل کے سلسلے میں درپیش مسائل کو انتہائی سنگین قرار دیا ۔ اورچترال شہر کے اندر بغیر ایس او پیز کے ہاسٹل چلانے پر کڑی تنقید کی ۔ اور کہا ۔ کہ انتظامیہ ایس او پیز کو یقینی بنائے ۔اداروں کو ان کی سرپرستی کا پابند بنایا جائے ۔ ناظم جمیعت نے سمسٹر اصلاحات کرنے اور طلبہ یونین بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے ان تمام مسائل کو ایک جامع انداز میں حکومت تک پہنچانے کیلئے22 نومبر کو پشاور میں ایک عظیم الشان کنونشن منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ جس میں صوبہ بھر سے طلبہ شرکت کریں گے ۔

Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
81518