اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر انتظام عوامی یکجہتی فل ۔ ستین مظاہرے کا اہتمام
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اسلامی جمعیت طلبہ چترال کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ بیروزگار چوک جغور میں “یکجہتی فلس طین عوامی مظاہرے” کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
7 اکتوبر 2023 سے فلس-طین میں صیہونی فوج (اسر-ائیل) جس قدر جنگی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کر رہی ہے، اور کھلم کھلا معصوم انسانیت کا قتل عام کر رہی ہے، اور وہ تمام ممالک کو جو اس کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اسلامی جمعیت طلبہ شروع ہی سے ان کے خلاف آواز بلند کرتی آ رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں جنگ بندی کے بعد دوبارہ غزہ پر حملے کے خلاف، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان، حسن بلال ہاشمی نے پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال دی تھی۔
آج اسلامی جمعیت طلبہ چترال نے بیروزگار چوک جغور میں ایک “عوامی احتجاجی مظاہرے” کا اہتمام کیا۔
نائب امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا شمالی، حنیف اللّٰہ ایڈوکیٹ ، امیر جماعت اسلامی لوئیر چترال، وجیہ الدین ، اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ چترال، عمار بن اسد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں پر اس رائیلی بربریت کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غ زہ کے معاملے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے، اور ان اداروں و کمپنیوں کے مکمل بائیکاٹ پر زور دیا گیا جو ان حالات میں اس ۔رائیلی افواج کو نفع پہنچا رہی ہیں۔


