انتقال پرملال، کرنل شہزادہ افتخارالملک کی والدہ ماجدہ انتقال کرگیں، آبایی قبرستان دنین میں سپردخاک
چترال(نمائندہ آج) شہزادہ فخرالملک کی بیوہ اور کرنل شہزادہ افتخارالملک ، شہزادہ تنویر الملک ، شہزادہ مبشرالملک ، شہزادہ مدثر الملک کی والدہ ماجدہ پیر کے دن انتقال کرگییں وہ سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر فضل قیوم، ڈی ایس پی فضل الٰہی , انجینئر شیر نبی اللہ, منیجر شکیل احمد، بشیر احمد اور کرنل قضل رحیم کی ہمشیرہ تھی۔ انہیں پیر کے روز آبایی قبرستان شینجال دنین چترال میں سپرد خاک کیا گیا ۔

