Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عازمین حج کو روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو ہدایت

Posted on
شیئر کریں:

عازمین حج کو روانگی سے پانچ دن پہلے ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں، وزارت مذہبی امور کی عازمین حج کو ہدایت

اسلام آباد( چتترال ٹائمزرپورٹ)وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نیعازمین حج کو ہدایات کی ہے کہ سعودی عرب روانگی سے کم از کم پانچ دن قبل ویکسینیشن کروا لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے اپنے آفیشل پیج پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب جانے والے عازمین حج اپنی روانگی سے پانچ دن پہلے (صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک) اپنے متعلقہ حاجی کیمپوں میں جا کر گردن توڑ بخار، موسمی انفلوئنزا اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے پئیں تاکہ ان بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔واضح رہے کہ ہر عازم حج کو ایک بڑا سفری بیگ، ہاتھ میں پکڑنے والاایک چھوٹا بیگ، ایک جوتوں کا بیگ، مردوں کے لیے احرام کی پٹی اور خواتین کے لیے اسکارف پر مشتمل سامان بھی فراہم کیا جائیگا۔

غیرملکی تارکین وطن کی بغیر اجازت حرم مکی میں داخلے پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ (سی ایم لنکس)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے حج انتظامات کیباعث غیر ملکی تارکین وطن کی حرم مکی میں بغیر اجازت داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد حج انتظامات کو منظم کرنا اور بغیر اجازت حج کرنے والوں کو روکنا ہے۔ایسے غیرملکی جن کے پاس مقدس دارالحکومت حرم مکی کے اندر ورک پرمٹ، عمرہ ویزہ پرمٹ یا وزٹ ویزہ موجود ہے انہیں اضافی اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، ایسے تارکین وطن جو مقدس دارالحکومت میں کام کررہیہیں، وہ ’ابشر‘ پلیٹ فارم سے کوائف کے اندراج کے بعد اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں۔ایسے افراد جو حج کے اجازت نامے نہیں رکھتے انہیں پہلے حج کے لیے تمام ضروری لوازمات مکمل کرنا ہوں گے، اس سلسلے میں اگر کسی کو حرم مکی میں آنا ہوا تو اسے پہلے مجاز حکام سے اس کی اجازت لینا ہوگی۔اس کے علاوہ سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے اعلان کیا کہ عمرہ ویزا کی مدت اجراء کی تاریخ سے 3 ماہ تک ہے، عمرہ سیزن پندرہ ذی الحج کو ختم ہوجاتا ہے۔دوسری جانب حج کے قریب آنے والے سیزن کے ساتھ وزارت نے عازمین کومتنبہ کیا کہ وہ جعلی حج کمپنیوں سے ہوشیار رہیں اور صرف مجاز حج ٹورآپریٹرز کے ذریعے حج کے لیے رجسٹریشن کرائیں۔

 

ملک بھر میں چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا

اسلام آباد(سی ایم لنکس)ملک بھر میں چائے کا عالمی دن 21مئی کو منایا جائے گا۔اس دن کو منانے کا مقصد بھوک اور غربت سے نمٹنے کیلئے پسماندہ ممالک میں فروغ پذیر چائے کی صنعت کی ترقی کے لیے اقوامِ عالم کی حوصلہ افزائی اور عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ گرمی ہو یا سردی چائیملک سمیت دنیا بھر میں ایک مقبول ترین مشرو ب کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ملک میں چائے ہماری ثقافت کا حصہ بن چکی ہے اور چائے پیش کرنا ہماری تہذیبی روایات میں شامل ہو چکا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں چائے ایک مقبول ترین مشروب کا درجہ اختیار کر چکی ہے اور ہر روز تقریبا دو ارب افراد دن کا ا?غاز چائے سے کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں چائے کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور پسماندہ ممالک کی طرف سے چائے کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے مطالبات کے پیش نظر اقوام متحدہ نے ہر سال 21 مئی کو چائے کا عالمی دن منا نے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی یوم چائے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ حکومت اور شہریوں کو چائے کی صنعت کے عالمی کارکنوں اور کسانوں پر چائے کی تجارت کے اثرات کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
88357