Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف پی سی سی ائی پشاور کی جانب سے نامور ماہر تعلیم و شاعر بلبل ولی بلبل کے لئے دعائے تعزیت

Posted on
شیئر کریں:

ایف پی سی سی ائی پشاور کی جانب سے نامور ماہر تعلیم و شاعر بلبل ولی بلبل کے لئے دعائے تعزیت

پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی چیمبر آف کامرس دین محمد کے بھائی اور ماہر تعلیم و شاعر بلبل ولی بلبل کی وفات پر ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے مرحوم کے خاندان اور دین محمد کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور میں نائب صدر سارک چیمبر حاجی غلام علی کوارڈینیٹر ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا سرتاج احمد خان، چترال چیمبر کے صدر صدر قزافی ، مہمند چیمبر کے صدر خواجہ عبدالقدوس، سابق ناظم اللہ داد خان، ریجنل سیکرٹری ایف پی سی سی آئی پشاور انجینئر خالد حیدر، جنید خان اور ایف پی سی سی آئی کے جملہ اسٹاف بھی دعائے تعزیت میں موجود تھے۔

اس موقع پر مرحوم بلبل ولی بلبل کی علمی و ادبی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ چترال کے اولین ماہرین تعلیم میں سے ایک تھے اس کے علاوہ وہ محقق، شاعر اور دانشور تھے ان کی موت سے چترال کے علمی و ادبی شعبے ایک قد آوور شخصیت سے محروم ہوگئی ہے ۔
اس موقع پر مرحوم کے لئے اجتماعی دعائے مغفرت بھی کی گئی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
68039