Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چراغ تلے اندھیرا…کوئی ہمیں بتائے کہ بجلی کی کنکشن کیلئے کس کے پاس جائیں؟…شجاع الرحمن

Posted on
شیئر کریں:

ایڈیٹرچترال ٹائمز
دیئے گئے تصاویر کسی دور گاوٗں کی نہیں بلکہ یہ نوآباد علاقہ چترال شہر سے صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر ائیر پورٹ کے قریب واقع ڈاکٹر کالونی سنگور کے ساتھ ملحق قصبہ کا ہے۔ جس کے اوپر سے بجلی کی مین لائنین گزرنے کے باوجود مکین بجلی کی نعمت سے محروم ہیں‌.اور بجلی کی ڈسٹریبیوشن لائن نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے باسی آج بھی بجلی کی سہولت سے محروم پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سابقہ دور حکومت میںSDEO واپڈا MNA,اور MPAکو متعدد بار درخواستیں دی گئیں لیکن اُمید کی کرن کہیں نظر نہ آئی۔ شاید اُن صاحباں کو یہ احساس نہیں تھا کہ یہاں‌کے بچے د وسرے بچوں کی طرح جدید طرز کے تعلیمی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں کمپیو ٹر سیکھنا چاہتے ہیں وہ بھی رات کو مطالعہ کرنے کی شوقین ہیں اور صبح سکول جاتے ہوئے یونیفارم استری کرکے پہننا چاہتے ہیں ہمارے گھروں میں بھی بیمار اور بزرگ افراد ہیں جو رات کو روشنی کی تمنا کر تے ہیں ہمیں بھی گرمیوں میں پنکھے کی ہوا اور سردیوں میں ہیٹر کی تپش آچھی لگتی ہے ۔ہماری سابقہ قیادت کی بے رُخی نے ہمیں پریشان ضرور کیا لیکن پھر بھی ہم نا اُمید نہیں ہوئے۔ ذمہ دارشہری ہونے کے ناتھے سا بقہ الیکشن میں ہم نے بھی ووٹ کاسٹ کر لئے ۔کیونکہ ہماری قوی اُمید تھی کہ نئے پاکستان میں کوئی مسیحا ضرور نکلے گا۔جو ہماری مشکلات کو سمجھتے ہوئے ہمارے لیے ایک ٹرانسفارمیر اور چند کھمبوں کی منظوری فرماکر بجلی کی نعمت سے ہمیں لطف اندوز ہونے کا موقع دیگا۔اب ہم چترال ٹائیمزڈاٹ کام کی وساطت سے اپنی گزارشات اُس مسیحا تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔جو ہمارے لئے ایک عدد ٹرانسفرمیر مہیا کرکے یہاں‌کے تقریبا بیس گھرانوں‌کو بجلی کی نعمت سے منور کرنے میں‌مدد کریں گے .

فقط
طالب علم شجا ع اٗلرحمان
گانکو رینی کوہ سینگورچترال
0334-8307450

chitral singoor no electriciy 2 chitral singoor no electriciy 3 chitral singoor no electriciy 4

singoor village without electricity 5

singoor village without electricity 6

singoor village without electricity 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
16177