Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی, خیبرپختونخوا کے نوتعینات گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا

شیئر کریں:

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی, خیبرپختونخوا کے نوتعینات گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے عہدے کا حلف لے لیا

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا کے نوتعینات گورنر فیصل کریم کنڈی نے ہفتہ کے روزگورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جناب جسٹس اشتیاق ابراہیم نے فیصل کریم کنڈی سے بطور گورنرخیبرپختونخوا اُن کے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، وفاقی وزیر برائے سیفران انجینئرامیرمقام، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی ، سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ، قائدین پی پی پی سید نیئرحسین بخاری، ندیم افضل چن سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری، آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنر پشاورریاض محسود اورصوبے کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔

 

 

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(سی ایم لنکس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ارسال کردہ ناموں کی منظوری دے دی۔ منظوری کے بعد جعفر خان مندوخیل کو بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا گیا ہے۔ اسی طرح صدر مملکت کی منظوری کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کو خیبر پختون خوا کا گورنر مقرر کردیا ہے۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار سلیم حیدر کو پنجاب کا گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

 

 

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
88341