Chitral Times

May 8, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں نانبائیوں کی ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل، چترال شہر کے ہوٹلوں میں دروش سے روٹی منگواکر گاہکوں کو فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں نانبائیوں کی ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل، چترال شہر کے ہوٹلوں میں دروش سے روٹی منگواکر گاہکوں کو فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال میں نانبائیوں کی ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہے جوصوبائی حکومت کی مقرر کردہ نرخ 200گرام کو 30روپے میں فروخت کرنے کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال شروع کردیا ہے۔ نابنائیوں کی اس ہڑتال سے عوام کو تاہم روٹی کی عدم دستیابی سے ذیادہ تکلیف کا سامنا نہیں ہے کیونکہ ریسٹوران کے مالکان نے اس کا حل ڈھونڈتے ہوئے دروش بازار سے روٹی منگواکر اپنے کسٹمرز کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ توے پر پکائی ہوئی پتیری روٹی بھی دستیاب ہے۔ چترال کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ پر زوردیا ہے کہ وہ نانبائیوں کی دباؤ میں ہرگز نہ آئے اور اس مقرر کردہ ریٹ کو برقرار رکھے۔ انہوں نے اس حیرانگی کا اظہار کیا ہے کہ اگر 40کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دروش میں 200گرام روٹی 30روپے میں دستیاب ہے تو چترال شہر اور مضافات میں کیوں نہیں۔

دریں اثنا نان بائیوں کی ہڑتال کی وجہ سے مسافر رہائشیوں اور ہوسٹل میں رہنے والے طلباو طالبات کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہاہے، ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار دنوں سے چاول پر گزارا کیا جارہاہے،انھوں نے ضلعی انتظامیہ سے بازار میں روٹی کی دستیابی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
88012