Chitral Times

May 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال لویر اور اپرمیں یوم آزادی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا، دن کا آغاز قران خوانی سے کیا گیا،ڈپٹی کمشنرز آفس میں پرچم کشائی اور مختلف تعلیمی اداروں میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد

شیئر کریں:

چترال لویر اور اپرمیں یوم آزادی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا، دن کا آغاز قران خوانی سے کیا گیا،ڈپٹی کمشنرز آفس میں پرچم کشائی اور مختلف تعلیمی اداروں میں رنگارنگ تقریبات کا انعقاد

چترال (نمائندہ چترال ٹایمز) اپر اور لویر چترال کے اضلاع میں سینکڑوں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں یوم آزادی انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا جبکہ چترال شہر میں ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122کے زیر انتظام اسامہ شہید پارک تک موٹر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی نکالی گئی اور مرکزی تقریب ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ یہ دن اس عزم کی اعادہ کا دن ہے کہ وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے اور اس کے استحکام سے ہمکنار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ اجائے گا اور جس طرح بزرگوں نے جانوں کی قربانی دے کر اسے حاصل کیا تھا، اسی طرح ہمیں اپنی تمام تر توانائی اور صلاحیتیں بروئے کار لاکر اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یوم آزادی کپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے جیتنے والے کھلاڑیوں اور تقریب میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عاطف جالب اور چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی انعامات تقسیم کئے۔ لویر چترال کے ہیڈکوارٹرز چترال شہر اور اپر چترال کی ضلعی ہیڈ کوارٹرز بونی میں واقع مختلف سرکاری دفاتر اور رتعلیمی اداروں کے عمارتوں پر رات کو چراغان کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ نصف شب کے بعد آتش بازی کرکے آزادی کے حصول والی دن کا استقبال کیا گیا۔ درین اثناء ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد علی خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کرکے بیماروں کی عیادت کی اور قیدیوں میں تحائف تقسیم کئے۔

 

اپر چترال کے ڈپٹی کمشنر خالد زمان نے بونی میں ڈی سی آفس کے احاطے میں پرچم کشائی کی اور قومی ترانے کے بعد چترال لیویز کے چاق وچوبند دستے کی سلامی لی۔ بعدازاں انہوں نے گورنمنٹ کالج بونی میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔ اور کالج کے لان میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ یوم آزادی کی تقریبات میں مختلف قصبات میں پولو سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے بھی ہوئے جن میں کثیرتعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔اسی طرح یوم آزادی کی تقریبات گورنمنٹ ہائی سکول بونی، چوینچ ، ہائیرسیکنڈری سکول مستوج، گورنمنٹ گرلز ہائیی سکول مستوج، ہائی سکول کوشٹ، کجو، شاگرام ، شونو موڑکہو، دروش ودیگرمقامات پر بھی منعقد ہوئیے۔

 

اسی طرح جامع مسجد پولیس لائن لوئر چترال میں بعد از نماز فجر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مملکت خداد پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ پولیس لائن لوئر چترال میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد ہوا,جسمیں سپرنٹندنٹ آف پولیس انوسٹی گیشن لوئر چترال محمد ستار خان, ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی, ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین اور دیگر پولیس افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ لوئر چترال پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ ایس۔پی۔انوسٹگیشین محمد ستار خان نے یاد گار شہداء پر پھول چرھائے ,شہداء کے بلند درجات اور ملک و قوم کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی۔

chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 3 chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 5 chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 6

chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 2

chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 1

chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 11 chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 9 chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 10 chitraltimes independence celebration chitral lower and upper 12

chitraltimes police line chitral lower indepence day parade3 chitraltimes police line chitral lower indepence day parade chitraltimes police Quraan khawani

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
77839