Chitral Times

Apr 30, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال اپر اور لوئیر میں عید مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی، فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام 

شیئر کریں:

چترال اپر اور لوئیر میں عید مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منائی گئی، فلسطین کے مسلمانوں کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام

چترال ( نمائندگان چترال ٹائمز) ملک کے دوسرے حصوں کی طر ح عید الفطر اپر اور لوئیر چترال میں مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں اپر چترال کے مختلف علاقوں بونی ، مستوج ،تورکھو اور موڑکھو کےجامع مساجد اورعیدگاہوں میں عیدکی اجتماعات ہوۓ اور نماز عید ادا کی گئی، علماۓ کرام اس دن کی مناسبت سے تقاریر وعظ نصیحت پیش کی فلسطین کی مظلوم مسلمانوں پر ظلم و تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوۓ ان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور شہدا کے لیے دعاۓ معفرت کی گئ اور ساتھ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائین مانگی گئی،

اسی طرح لوئیر چترال میں دروش ، چترال شاہی جامع مسجد ،گرم حشمہ ، ایون ویگر علاقوں میں بھِی عید کے بڑے اجتماعات ہوئے ۔جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ ۔ اس موقع پر امت مسلمہ خصوصا فلسطین کے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

 

 

دریں اثنا  گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے ضم اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے عوام، پوری قوم، امت مسلمہ اور خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوعیدالفطر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا یہ پر مسرت تہوار امت مسلمہ کی اجتماعیت اور اخوت و بھائی چارے کا ایسااظہار ہے جوامت مسلمہ کوایک دوسرے کیساتھ محبت اور اتحاد کی بنیادوں پر جوڑتاہے۔
گورنرنے کہاہے کہ آج کے دن عید کی خوشیاں مناتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھنا بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے عزیز و اقارب، پڑوسیوں اوراردگردبسنے والے ضرورت مند بہن بھائیوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ عید کی حقیقی مسرت صرف اسی صورت حاصل ہوتی ہے جب اس میں تمام لوگ شریک ہوں،عید کی حقیقی خوشی ایکدوسرے سے مل کر باٹنے سے ہی حاصل ہوتی ہے۔عیدالفطر میں اجتماعی خوشیاں مناناہی دراصل عید الفطر کا حقیقی پیغام اور اس کا تقاضہ ہے۔

عیدالفطر کا تہوار پوری امت مسلمہ کیلئے اللہ تعالی کیطرف سے انعام اور اجتماعی خوشی کا بڑا دن ہے کیونکہ آج کے دن بغیر کسی فرقے، رنگ، امیر، غریب کے تمام مسلمان اللہ تبارک و تعالی کے انعام سے مستفید ہوتے ہیں۔ معاشرے کے غریب و نادار لوگ بھی ہماری محبتوں کے طلبگار ہیں اور ایسے مفلس و غریب خاندانوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کیا جائے یہی مذہب اسلام کی خوبصورتی ہے کہ اپنی خوشی کو دوسرے کی خوشی کیلئے قربان کر دیا جائے۔گورنر نے کہا کہ نماز عید کے اجتماعات میں مملکت پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے قیام کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی جائیں کیونکہ ہمارا ملک ہماری پہچان ہے۔ہمیں آج اس مبارک موقع پر یہ عہد بھی کرنا چاہئے کہ ہم کسی بھی قسم کی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے۔آمین۔

 

اسی طرح  وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسردار علی امین خان گنڈا پور نے بھی پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے جو رمضان کے پورے مہینے میں روزوں اور دیگر عبادات کے صلے میں عطا کیا گیا ہے جس کے لئے اللہ تعالی کی ذات کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ عید الفطر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ عید الفطر ملت اسلامیہ میں اجتماعیت اور یگانگت کی سوچ پیدا کرتی ہے اور آج بحیثیت قوم ہمیں اجتماعیت اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا اصل فلسفہ یہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس نادار لوگوں اور معاشرے کے محروم طبقوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور ایسا کرکے ہم نہ صرف عید کی خوشیوں کو دوبالا کرسکتے ہیں بلکہ اللہ تعالی کی رضابھی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام مخیر حضرات اپنے آس پاس ناداروں اور ضرورت مندوں کا بھر پور خیا ل رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کریں کیونکہ جس طرح روزہ ہمیں صبر وتحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے اسی طرح عید الفطر ہمیں دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کا درس دیتی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عید الفطرکا ایک اہم پیغام باہمی محبت و اخوت اور اتحاد کا بھی ہے جس پر عمل پیرا ہو کر ہم وطن عزیز میں امن و سلامتی اور قومی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسزکے جوانوں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے۔

chitraltimes eid prayer warijun mulkhow 2

chitraltimes eid prayer ayun chitral lower
Exif_JPEG_420
chitraltimes eid prayer ayun chitral lower
Exif_JPEG_420

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
87397