Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا کوبنیاد بناکرتعلیمی ادراروں کی بندش کے خلاف مولانا چترالی نے تحریک التواء جمع کرادی

شیئر کریں:

پشاور ( نمائندہ چترال ٹائمز )  جماعت اسلامی کے ممبرقومی اسمبلی مولاناعبدالاکبرچترالی نے کرونا کوبنیاد بناکرتعلیمی ادراروں کی بندش کیخلاف قومی اسمبلی سیکٹریریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی تحریک التواء میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے کروڑوں طلبہ وطالبات کے تعلیم سے محروم ہونے کے ساتھ ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو خدا نخواستہ خودکشیوں پر مجبور ہوں گے اور اس کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کااندیشہ ہے۔صرف تعلیمی اداروں کو ٹارگٹ کرنا کھلاتضاد اوردوہری پالیسی کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں، بازار،  دفاتر،  جلسے جلوسوں اور کاروبارزندگی پر کوئی قدغن نہیں۔ ایسالگ رہا ہے کہ بین الاقوامی ادارہ صحت کے ذریعے ہمارے تعلیمی نظام کو ایک سازش کے تحت تباہ کیاجارہا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
43516