Chitral Times

May 1, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گندم کی کم امدادی قیمت پر پنجاب میں کسانوں کا احتجاج کا اعلان

Posted on
شیئر کریں:

گندم کی کم امدادی قیمت پر پنجاب میں کسانوں کا احتجاج کا اعلان

لاہور(چترال ٹائمزرپورٹ) چیئرمین کسان اتحاد چوہدری خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کم مقرر کرنے پر عید کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔چوہدری خالد حسین باٹھ نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی جو کہ بہت کم ہے، گزشتہ سال کی سپورٹ پرائس بھی 4000 روپے تھی، اب تو پیداواری لاگت بھی بڑھ چکی ہیں۔چیئرمین کسان اتحاد نے کہا کہ کھا دیں، یوریا، ڈی اے پی، بجلی اور ڈیزل سمیت تمام چیزوں کو کسان کو بلیک میں دگنی قیمتیں وصول کی گئی ہیں، زرعی مداخل دگنا سے بھی تجاوز کر چکے ہیں، مہنگائی کے تناسب سے ریٹ مقرر کرنے کی بجائے حکومت نے گزشتہ سال کا ریٹ ہی اس سال بھی لگا دیا، چیئرمین کسان اتحادخالد حسین باٹھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعوے کئے تھے میں خدمت کرونگی، لیکن افسوس وہ اپنے پہلے ہی دعوے میں ناکام ہو چکی ہیں، کسان دشمن اور ظالمانہ پالیسی بنائی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کم از کم 5000 روپے فی من گندم سپورٹ پرائس کا اعلان کرے، خالد حسین باٹھانہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 4600 روپے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر کی ہے، لیکن پنجاب کے کسانوں کیلئے ظلم کیوں کیا جارہا ہے، عید الفطر کے بعد پورے پنجاب کے کسان بھرپور احتجاج کریں گے۔

 

وزیراعظم کی روضہ رسول ؐ پر حاضری، نوافل کی ادائیگی

اسلام آباد(سی ایم لنکس) وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے اور آج رات مدینہ منورہ میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم پی آئی اے کی پرواز پی کے 859 کے ذریعے لاہور سے مدینہ روانہ ہوئے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت 31 افراد پر مشتمل وفد روانہ ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عشاء کی نماز اور نوافل کی ادائیگی کی جبکہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کی۔وزیراعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی جبکہ فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں بھی خصوصی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبوی? میں نماز ادا کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔وزیراعظم کے وفد میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد اصف اور دیگر اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کے ارکان دورے کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔

 

ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ تحقیقاتی ٹیموں نے تفتیش شروع کر دی

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ) اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کے معاملے پر تحقیقاتی ٹیموں نے خطوط میں ملنے والے کیمیکل اور اس کی سپلائی کی بھی تفتیش شروع کر دی۔مذکورہ کیمیکل کہاں سے ملتا ہے اس حوالے سے سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے آرسینک بیچنے والوں کا سراغ لگانا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے اسلام باد کے آئی ٹین اور راولپنڈی میں نیو ٹاؤن اور کمرشل مارکیٹ کے پنسار اسٹوروں کا دورہ کیا۔تحقیقاتی ٹیموں نے دونوں علاقوں کے قریب واقع پنسار اسٹور کا ڈیٹا حاصل کیا، پنسار اسٹورز سے آرسینک پاؤڈر کی خریداری سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی نے جڑواں شہروں میں آرسینک بیچنے والوں کا مکمل ڈیٹا حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔واضح رہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو موصول ہونے والے خطوط میں آرسینک ملا پاؤڈر بھی شامل تھا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
87318