Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چوری اور دھاندلی کی پیداوار حکومت نے خود کو تمام ذمہ داریوں سے دسبردار کردیا ہے۔۔مولانا فضل الرحمن کا چترال میں خطاب

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز )جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے جمعرات کے روز پریڈ گراونڈ چترال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
موجودہ حکومت نے خود کو تمام ذمہ داریوں سے دستبردار کردیا ہے کیونکہ یہ چوری اور دھاندلی کی پیدوار ہے جس میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈلاگیا ہے۔


مقتدر ہمیں ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ہم نے نظام کے خلاف کچھ نہیں بولنا لیکن خد ا کی قسم ہے کہ ہم بندوق کی نالی پر اور سولی کے تختے پر بھی ڈانکے کی چوٹ پر کہتے رہیں گے کہ بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔


حالات کو وہاں پر مت لے جاؤ کہ قوت برداشت جواب دے جائے اور ہم اٹھ کھڑے ہوجائیں اور سب کو روندڈالیں۔


موجودہ طرز حکمرانی قرآن کی زبان میں فرغون کی طرز حکمرانی ہے جوکہ لڑاؤ اور حکومت کرو کی اصول پر قائم ہے جبکہ ہم یہاں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔


سالانہ شرح نمو صفر سے نیچے چلی گئی ہے اور جب ملک معیشت کھوبیٹھتی ہے تو ملک سوویت یونین کی طرح وجود کھوبیٹھتا ہے اور ایک طرف ملک معاشی طور پر کنگال ہے تو دوسری طرف فرقہ واریت نے رہی سہی کسر نکال دی ہے۔


اگر کوئی ریاست اپنے شہریوں کو امن اور روزگار فراہم نہیں کرسکتی تو اس ریاست کو غریب عوام سے ٹیکس لینے کا حق بھی نہیں پہنچتا۔


حزب اختلاف کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے اور ہمیں احتساب سے ڈرانے والے خود اپنے گریبانوں میں جھانک لیں اور تم سے ہم وہ احتساب کرلیں گے کہ دنیا یاد رکھے گی۔


آج ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت وناموس محفوظ نہیں جبکہ حکمرانوں نے ناموس رسالت اور ختم نبوت کو بھی داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور چند دن پہلے خلیفہ اول کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کو محفوظ راستہ دے کر برطانیہ پہنچادیا گیا۔

IMG 20200917 WA0027
IMG 20200917 WA0026 scaled
FB IMG 1600324307046
FB IMG 1600332552878
مولانا فضل الرحمن کی چترال کادورہ
FB IMG 1600332397129

شیئر کریں: