Chitral Times

May 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبارک کے مہینے میں قیمتو ں کوکنٹرول کرنے کے حوالےسے ضلعی انتطامیہ لوئیر چترال کے افسران کا مختلف بازاروں کا دورہ، متعد د دکانداروں کو جرمانہ اور دکانین سیل کردی گئی

Posted on
شیئر کریں:

رمضان المبارک کے مہینے میں قیمتو ں کوکنٹرول کرنے کے حوالےسے ضلعی انتطامیہ لوئیر چترال کے افسران کا مختلف بازاروں کا دورہ، متعد د دکانداروں کو جرمانہ اور دکانین سیل کردی گئی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنرلوئیر چترال سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انور اکبر خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہروز مفتی کے ہمراہ رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے لوئر چترال بازار میں مختلف کاروباری مراکز کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی , گرانفروشی , اور سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے ایون بازار میں قائم شدہ پرائس کمپلین ڈیسک کا معائنہ کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ڈیوٹی پہ مامور عملے سے ملاقات کی ۔ عملے سے شکایات سے متعلق دریافت کیا۔ عملے کو عوام کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے درج شدہ عوامی شکایات کا خود نوٹس لیتے ہوۓ مسائل کو حل کرانے کی ہدایات جاری کیں۔

 

دریں اثنا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے سید اباد ,جوٹی لشٹ اور دیگر علاقوں میں واقع مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔ ناقص صفائی ,اور کم گیج پر پمپ مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔ اے اے سی نے ائندہ گیج کم ہونے پر پمپس کو سیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز عدنان حیدر ملوکی نے   چترال اور ایون بازار میں واقع مختلف سبزی کے دکانوں ، پولٹری شاپس اور قصاب کے دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔
ناقص صفائی , گرانفروشی , اور سرکاری نرخنامے کی عدم موجودگی پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔اور دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔

chitraltimes district administration lower chitral ac aac adc bazar visits 9 chitraltimes district administration lower chitral ac aac adc bazar visits 8 chitraltimes district administration lower chitral ac aac adc bazar visits 7 chitraltimes district administration lower chitral ac aac adc bazar visits 5 chitraltimes district administration lower chitral ac aac adc bazar visits 4 chitraltimes district administration lower chitral ac aac adc bazar visits 3 chitraltimes district administration lower chitral ac aac adc bazar visits 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
86365