Chitral Times

May 13, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حالیہ برفباری کے دوران غفلت برتنے پر لوئیر چترال میں سیٹلمنٹ تحصیلدار سمیت 31 پٹواری معطل، اے۔ڈی۔سی ریلیف اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیوکی خدمات کو سرانڈرکرنے حوالے سے مراسلہ جاری 

Posted on
شیئر کریں:

حالیہ برفباری کے دوران غفلت برتنے پر لوئیر چترال میں سیٹلمنٹ تحصیلدار سمیت 31 پٹواری معطل، اے۔ڈی۔سی ریلیف اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیوکی خدمات کو سرانڈرکرنے حوالے سے مراسلہ جاری

چترال ( چترال ٹائمزرپورٹ ) عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ حالیہ برف باری میں اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے سیٹلمنٹ تحصیلدار سمیت 31 پٹواری معطل کرنے کے احکامات جاری کیں۔ ۔

یکم مارچ سے جاری برف باری کے دوران ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم کو بار بار شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ کوئی حلقہ پٹواری اپنے علاقوں میں فیلڈ میں موجود نہیں ہیں۔ جس کا ڈپٹی کمشنر نے بذات خود معائنہ کیا۔اور حلقہ پٹواریوں کو غیر حاضر پاکر ادارے سے رپورٹ طلب کرتے ہوۓ فوری طور پر غیر حاضر پٹواریوں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیں۔
ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر کو انکوائری افیسر مقرر کر کے تادیبی کاروائی کیلۓ 3 دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام پٹواریوں کو ہدایات کیں کہ اپنے حلقوں میں رہ کر حالیہ برف باری سے ہوۓ نقصانات کا مفصل رپورٹ ڈی سی افس کو ارسال کریں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے فرائض کی احسن طریقے سے ادائیگی پر ڈیوٹی میں موجود پٹواریوں کو شاباشی دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔

 

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر نے ایک اور مراسلے میں برفباری کے دوران غفلت برتنے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف لوئیر چترال ، ایکسین سی اینڈ ڈبلیو چترال لوئیر اور ٹی ایم او چترال کی خدمات کو بھی سرانڈر کرنے کیلئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

chitraltimes dc lower m imran suspended patwaris 1

chitraltimes dc lower letter to commissioner to cellender officials for neglegence 3 chitraltimes dc lower letter to commissioner to cellender officials for neglegence 2

chitraltimes dc lower letter to commissioner to cellender officials for neglegence 1 chitraltimes dc lower m imran apreciated patwaris 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
86168