Chitral Times

May 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرم چشمہ روڈ تاحال بند، عوام لاشیں کندھوں پراٹھاکرلے جانے پرمجبور

Posted on
شیئر کریں:

گرم چشمہ روڈ تاحال بند، عوام لاشیں کندھوں پراٹھاکرلے جانے پرمجبور

گرم چشمہ (نمائندہ چترال ٹائمز)برف باری تھمنے کے بعد آج تیسرا دن ہے مگر تاحال چترال کا زیادہ تر حصہ چترال ٹاؤن تک رسائی سے محروم ہے۔ علاقائی سڑکیں دور کی بات مین گرم چشمہ روڈ شغور سے آگے مکمل طور پر بند ہے۔ گرم چشمہ روڈ وادی لوٹ کوہ کو باقی دنیا سے ملانے کا واحد ذریعہ ہے جس کی بندش علاقے کے پچاس ہزار سے زائد آبادی کو شدید متاثر کرتا ہے۔آج ساتواں دن ہے گرم چشمہ روڈ کی بندش کا۔ علاقے میں اشیائے خوردو نوش کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ این ایچ اے حکام جس انداز سے کام کررہے ہیں اس کا اندازہ شغور تک پہلے سے ہی کھلے روڈ کی سات دن تک کھولنے کے ڈرامے سے لگایا جاسکتا ہے۔ شغور سے آگے گرم چشمہ روڈ مکمل بند ہے۔ اب تک وہاں کوئی خاطر خواہ کام ہوتا ہوا بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ اسکویٹر کے ذریعے برف ہٹانے کا سلسلہ بھی ہم نے زندگی میں پہلی مرتبہ ملاحظہ کیا۔ آج تک گرم چشمہ روڈ ہو یا کوئی اور سڑک۔ وہاں برف ہٹانے کے لئے بولڈوزور کا استعمال کیا جاتا تھا مگر اب این ایچ اے حکام اپنی سرپرستی میں بولڈوزور کے بجائے اسکویٹر سے کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے گھنٹوں کا کام دنوں میں بھی نہیں ہوپارہا ہے۔

علاقے کے لوگوں نے چترال ٹائمز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے لوگ لاشیں تک اپنے کندھوں پر اٹھا کر چترال سے وادی لوٹ کوہ کے مختلف علاقوں تک لے کر جا رہے ہیں کم از کم لاشوں کو دیکھ کر این ایچ اے حکام اور ضلعی انتظامیہ کو شرم آنی چاہئے۔ وادی لوٹ کوہ کے ہزاروں کی تعداد میں بچے چترال ٹاؤں کے تعلیمی اداروں میں پڑھتے ہیں۔ ادارے کھل چکے ہیں اور ان بچوں کو کئی کلومیٹر پیدل سفر کرکے چترال پہنچنا ہے۔علاقے کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے حکام سے اپیل کی ہے کہ کسی بڑے انسانی المیے کے جنم لینے سے قبل گرم چشمہ روڈ کھول دیا جائے۔

chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 3 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 5 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 7 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 8 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 9 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 10 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 11 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 12 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 13 chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 1

chitaltimes garamchashma road blocked for trafic after heavy snowfall 2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85950