
سب ڈویژن چترال کے مختلف سکولوں کے طلباء کا سات روزہ بوائز سکاوٹس کیمپ ہائی سکول بلچ میں شروع
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) سب ڈویژن چترال کے مختلف سکولوں کے طلباء کا سات روزہ بوائز سکاوٹس کیمپ ہائی سکول بلچ میں شروع ہوا۔ اس سال اس ایونٹ کی میزبانی کے فرائض گورنمنٹ ہائی سکول بلچ انجام دے رہا ہے ۔ جی ایچ ایس بلچ کے ہیڈ ماسٹر افتخارالدین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کی میزبانی کرنا ہائی سکول بلچ کیلئے فخر کی بات ہے ۔ ہم اپنی محدود وسائل کے باوجود اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔
کیمپ ا انچارچ اے ڈی او سپورٹس فاروق اعظم نے کہا کہ بوائز سکاوٹس کا یہ کیمپ 11اکتوبر تک جاری رہیگا۔ جس میں مختلف سکولوں کے پچاس سے زائد طلباء یہاں قیام کرینگے۔ اور سکاوٹنگ کے مختلف سرگرمیوںمیںحصہ لینگے ۔ یہ سرگرمیاں طلباء میں سماجی کاموں کو فروع دینے کے ساتھ ان کو اس قابل بنائیں گے کہ ناگہانی آفات کی صورت میں وہ فرسٹ ایڈ اور بچاؤکے طریقوں کو استعمال کرسکیں ۔ تمام طلباء کے اخراجات ان کے متعلقہ سکول برداشت کریں گے ۔