Chitral Times

May 12, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال  کی زیر صدارت ارندو میں کھلی کچہری کا انعقاد، گرین گودام اور ہسپتال کا دورہ 

Posted on
شیئر کریں:

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال  کی زیر صدارت ارندو میں کھلی کچہری کا انعقاد، گرین گودام اور ہسپتال کا دورہ

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی زیر صدارت ارندو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایکٹنگ ڈی پی او ستار خان ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی , لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران ,علاقہ عمائدین , اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔
اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر کو خوش آمدید کہا اور علاقے کی مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو اگاہ کیا۔ جن میں چیدہ مسائل روڈذ کی تعمیر ، محکمہ تعلیم سے متعلق مسائل , پائپ لائن , ایریگیشن چینل , روڈ مینٹینس کیلۓ سٹاف کی ریگولر حاضری یقینی بنانا , محکمہ صحت سے متعلق مسائل , یوٹیلیٹی سٹور کی فعالی , موبائل ٹاورز کی تنصیب اور تجارت کیلۓ سرحد کو کھولنے کے حوالے سے مسائل زیر غور آۓ ۔
ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل سننے کے بعد بعض مسائل موقع پہ حل کرا دیا۔ دیگر مسائل کو افسران بالا اور عسکری حکام سے مشاورت کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ علاقہ بین الاقوامی سرحد ہے ۔ اور اپنی مہمان نوازی و جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرادیۓ جائنگے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو روڈز میں مینٹینس کا کام معیار کے مطابق روزانہ کرانے , ڈیوٹی پہ مامور روڈ قلیوں کی حاضری یقینی بنانے ,یوٹیلیٹی سٹور کو جلد فعال کرنے اور ضلعی انتظامیہ کو کام کی مسلسل نگرانی کرنے کے احکامات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کے سربراہان کو سست روی کے شکار سکیمز اور ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
پروگرام کے اختتام پر اہل علاقہ نے علاقے کا دورہ کرنے اور مسائل سے اگاہی حاصل کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے رورل ہیلتھ سنٹر ارندو کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے RHC میں عملے کی موجودگی و مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا- ڈپٹی کمشنر نے RHC کے مختلف سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر کو RHC کے انتظامی امور ,عملے کے رہائش ,ڈاکٹرز کی دستیابی اور دیگر مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر نے مسائل کا نوٹس لیتے ہوۓ ڈی ایچ او سے رپورٹ طلب کرلیا۔ اور ڈی ایچ او کو ایک ہفتے کے اندر ہسپتال میں سٹاف کی دستیابی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے RHC میں موجود مریضوں و تیمارداروں سے عملے، دستیاب سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر کو سٹاف کی حاضری یقینی بنانے اور عوام تک خدمات کی رسائی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل کی حل کیلۓ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ ایکٹنگ ڈی پی او ستار خان , ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش ڈاکٹر محمد علی، ڈی ایف سی ارشد حسین اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کے ہمراہ ارندو گرین گودام کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سٹاف کی حاضری , گندم کے سٹاک ,ریکارڈ ,گندم کی کوالٹی اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ گودام میں سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے گودام کے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ ۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے ذمہ داران کو علاقے کیلۓ کوٹے کے مطابق فائن کوالٹی کا گندم ریگولر بنیادوں پر مہایا کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے ایکٹنگ ڈی پی او کے ساتھ چترال لویز پوسٹ کا بھی دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

chitraltimes dc imran arandu visit wheat godwon visit2 chitraltimes dc imran arandu visit wheat godwon visit chitraltimes dc imran arandu visit2 chitraltimes dc imran arandu visit chitraltimes dc ‫imran arandu visit rhc chitraltimes dc ‫imran arandu visit chitraltimes dc khulle kacheri arandu chitral lower imran

chitraltimes dc khulle kacheri arandu chitral lower chitraltimes dc khulle kacheri arandu chitral lower chitraltimes dc khulle kacheri arandu chitral lower21 chitraltimes dc khulle kacheri arandu chitral lower3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85763