Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال پولیس کے زیر اہتمام خود کشی کےوجوہات اور روک تھام کے موضوع پر بونی میں ایک روزہ سمینار

شیئر کریں:

اپر چترال پولیس کے زیر اہتمام خود کشی کےوجوہات اور روک تھام کے موضوع پر بونی میں ایک روزہ سمینار کا انعقاد

اپر چترا ل ( زاکرمحمد زخمی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال ارباب شفیع الله کی خصوصی ہدایت پر اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں خود کشی اور منشیات کے سدِ باب اور روک تھام کے سلسلے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیاگیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے افراد مذہبی سکالرز ،خواتین تنظیمات کے نمائندہ گاں اور ویلج کونسل بونی 2 کے ممبران نے شرکت کی ،اس سمینار کی انعقاد میں چیرمین وی سی بونی II انوار ولی خان کی خصوصی تعاون شامل تھی۔

 

سمینار کا مقصد اپر چترال میں خود کشی کے بڑھتے ہویے رحجان کے اسباب اور تدارک میں سول سوسائٹی سے تجاویز لیکر مربوط حکمت عملی مرتب کرنا تھا ۔ پولیس اپر کی نمائندگی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او مستوج سرکل محی الدین موجود تھے۔وی سی بونی 2 کے چیرمین انوار ولی خان نظامت کی ۔علاقے کی معروف شخصیت سکالر عنایت الله نے صدارت کی جبکه ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی مہمان خصوصی تھے۔

 

ایس ڈی پی او مستوج سرکل محی الدین نے پولیس کی طرف سے خود کشی کے بارے اعداد شمار پیش کی جس کے مطابق 2013 سے 2022 تک خودکشی کے 102 واقعات رونما ہوئے ہیں۔ ان میں 64 خواتین اور 38 مرد شامل تھے۔خود کشی کے مرتکب اکثریتی افراد کی عمریں15 سے 30 سال کے درمیان بتائی گئی ۔خود کشی کے اب تک کے سامنے آنے والے وجوہات میں گھریلیو نا چاقی، امتحانات میں کم نمبر لینے کے بعد مایوسی اور نفسیاتی بیماری شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تشویشناک صورت حال کے تدرک کے لیے سول سوسائٹی ،مذہبی سکالرز اورسکول کے اساتذہ کو خصوصی توجہ دیکر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ منشیات کے روک تھام کے سلسلے بھی محکمہ پولیس ہی سب کچھ نہیں کر سکتی ۔اس میں معاشرے کی ہر باشغور افراد کو کردار ادا کرکے نوجوان نسل کو اس قبیح عمل سےدور رکھنا ہے۔پولیس علاقے کومنشیات سے پاک رکھنے کی بھر پور کوشش میں مصروف ہے لیکن کامیابی تب ہوگی جب عوام تعاون کریگی اور عوام کو اپنے نسل کو بچانے کے لیے معاشرے پر گہری نظر رکھتے ہوئےپولیس کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کی ضرورت ہے ۔

 

سمینار کے شرَکاء میں مذہبی سکالر سلطان نگاہ،ممتاز ادیب ظفراللہ پرواز،نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ارشاد احمد ،ماہر تعلیم سابق ہیڈمسٹریس نورشیبہ کائے،چترال ویلفر سپورٹ ارگینائزیشن کے فاضیلہ کائے،چیرمین بونی وی سی 2انوار ولی خان ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بونی ڈاکٹر فرمان ولی اور استاد عنایت الله نےخودکشی کے بڑھتے ہوئے رحجان اور منشیات کے صورت حال کو انتہائی تشویشناک قرار دیکر روک تھام کے لیے مختلف تجاویز پیش کی جسے اپر چترال پولیس اپنی ترجیحات میں شامل کرکے ان پر عمل کرنے کی یقین دہانی کی اور اس آگاہی مہم کے سلسلے کو مستقل بنیادوں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

chitraltimes seminar on suicide upper chitral organized by police


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
69105