Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مغرب ہماری خواتین سے بھی چاردیواری کا تحفظ چھین کرانہیں آزادی کے نام پررسوا کرنا چاہتے ہیں۔بلقیس

شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) عورت معاشرے کی ایک بنیادی اکائی ہے ۔جب کہ مغربی تہذیب نے عورت سے اس کا بنیادی حق چھین کر اسے پاتال تک پہنچا دیا ہے ۔ مغربی تہذیب اسلام کے بنیادی عائلی اور خاندانی نظام سے بہت بری طرح متاثر ہے اب وہ آزادی نسواں اور دیگر ہتھکنڈوں سے ہم پر مختلف انداز میں وار کریں گے لیکن حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی ہوگی ۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ کی ناظمہ بلقیس مراد نے جماعت اسلامی کے تحت منائی جانے والی مہم “مضبوط خاندان ، محفوظ عورت مستحکم معاشرہ ” کے تحت اپنے آن لائن عمومی خطاب میں کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام نے عورت کو ہر بنیادی حق دیا ہے ۔جن میں تعلیم حاصل کرنے کا حق ،اظہار رائے کا حق ، وراثت میں بھرپور حصہ اور دیگر بہت سے حقوق دیے ہیں ۔اور مردوں کی صورت ایک محفوظ سائبان میسر کیا ہے ۔جب کہ ایک مغربی عورت ان تمام حقوق سے محروم ہے اور وہ ہماری خواتین سے بھی چادر اور چار دیواری کا تحفظ چھین کر انہیں آزادی کے نام پر رسوا کرنا چاہتے ہیں ۔اس کے برعکس اسلام نےخواتین کو بہن ، بیٹی ،ماں اور بیوی جیسے عظیم مقام دیاہے ۔ پاکستان کی خواتین کی اکثریت چادر اور چاردیواری کے تحفظ کو اپنا حق سمجھتی ہیں۔ اس لئےانہوں نے تمام خواتین سے پر زور اپیل کی کہ اس جدوجہد میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں اورمیسر ذرائع کے زریعے اپنا موقف پوری دنیا کو پہنچائیں کہ ہم اسلام کے میسر کردہ حقوق سے مکمل طور پرمطمئن ہیں ۔ ہمیں مزید کسی قاعدے یاقانون پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔


شیئر کریں: