Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہسپتالوں کو مکمل لائسنس کے اجرا کی تقریب,صوبہ بھر سے کیٹگری 1 کے 10 ہسپتالوں بشمول باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کو مکمل لائسنس جاری کیے گئے  

شیئر کریں:

خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہسپتالوں کو مکمل لائسنس کے اجرا کی تقریب,صوبہ بھر سے کیٹگری 1 کے 10 ہسپتالوں بشمول باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کو مکمل لائسنس جاری کیے گئے

پشاور ( چترال ٹائمزرپورٹ ) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے ہسپتالوں کو مکمل لائسنس کے اجرا کی تقریب جمعرات کے روز پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات اباد میڈیکل کمپلیکس میں منعقد کی گئی جس میں صوبہ بھر سے کیٹگری 1 کے 10 ہسپتالوں بشمول باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی کو مکمل لائسنس جاری کیے گئے۔ لائسنس خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کیجانب سے منظور کردہ صحت کی فراہمی کے بنیادی معیارات کی بنا پر جانچ کے بعد جاری کیے گئے۔ جن ہسپتالوں کو لائسنس جاری کیے گئے ان میں الفلاح ہسپتال ایبٹ آباد بہادر خان روزی خان ہسپتال بٹخیلہ، جناح ٹیچنگ ہاسپٹل پشاور، عرفان جنرل ہاسپٹل پشاور، شہاب ارتھوپیڈک اینڈ جنرل ہاسپٹل پشاور، پمز ہاسپٹل پشاور، اباسین جنرل ہاسپٹل پشاور،کویت ٹیچنگ ہاسپٹل پشاورشامل ہیں۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ندیم اختر چیف ایگزیکٹو آفیسر خیبر پختونخواہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے تمام کامیاب ہسپتالوں کے متعلقہ حکام کو مبارکباد دی اور بنیادی معیارات پر پورا اترنے کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس کا حصول خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ایکٹ 2015 کے تحت تمام ہسپتالوں کے لیے لازمی ہے اور کمیشن صوبہ بھر میں معیار صحت کو بلند کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔ انہوں نے مذکورہ ہسپتالوں کے حکام پر زور دیا کہ وہ نہ صرف جلد از جلد اپنے لائسنس کے حصول کو یقینی بنائے بلکہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ صوبہ بھر سے عطائیت کے خاتمے کے لیے بھی اپناکردار اداکریں۔ڈاکٹر ندیم اختر نے کہا کہ ڈاکٹروں، ہسپتال انتظامیہ اور فیلڈ ورکرزکا علاج کے ساتھ بلاواسطہ رابطہ ہوتا ہے اس لیے وہ عوام کو حفظان صحت کے رہنما اصولوں پر آگائی فراہم کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ عوام علاج ومعالجے کے لیے صرف اور صرف سند یافتہ ڈاکٹر سے ہی رجوع کریں۔z


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85594