Chitral Times

Apr 27, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان

شیئر کریں:

تحریک انصاف کا سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان

اسلام آباد( چترال ٹائمزرپورٹ )پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل کے ساتھ انتخابی اتحاد کا اعلان کردیا، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے امیدوار قومی، پنجاب اور خیبرپختون خوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کریں گے۔اس بات کا علان پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہیر، عمر ایوب نے ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حمایت یافتہ امیدوار تمام صوبوں میں جیتے ہیں، پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 180 نشستیں جیت چکی ہے، ہمارے امیدوار قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔

 

اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر ن لیگ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد(سی ایم لنکس)اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردیے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 46 سے انجم عقیل، این اے 47 سے طارق فضل چوہدری اور این اے 48 سے راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹی فکیشن معطل کردیے ہیں۔ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علی بخاری اور عامر مغل نے چیلنج کیا تھا۔واضح رہے کہ پی ٹی ا?ئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
85468