Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) لویر چترال کا اجلاس، 2سے 6مارچ تک پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم کی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

Posted on
شیئر کریں:

ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) لویر چترال کا اجلاس، 2سے 6مارچ تک پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم کی انتظامات کا جائزہ لیا گیا

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی (ڈپیک) لویر چترال کا اجلاس منگل کے روز ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد عمران خان کے زیر صدارت منعقدہوا جس میں 2سے 6مارچ تک پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم کی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی لویر چترال نے اس بات پر خصوصی زوردیاکہ ضلع لویر چترال میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر ویکسنیشن کو یقینی بنائی جائے کیونکہ ڈاون کنٹری سے آنے والے خاندانوں کے بچوں میں پولیو کے وائرس پائے جانے کے ذیادہ امکانات ہوتے ہیں جبکہ پشاور اور دوسرے شہروں میں ماحولیاتی سمپلنگ میں اس مہلک وائرس کی موجودگی ہمارے سروں پر خطرے کی گھنٹی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران ہمیں ضلعے کے طول وعرض میں پانچ سال سے کم عمر کے ایک ایک بچے تک پہنچنا ہے کیونکہ یہ ہماری قومی ذمہ داری ہے کہ وطن عزیز سے پولیو کے مہلک مرض کا خاتمہ کرکے سرخرو ہوسکیں۔ انہوں نے نومولود بچوں کو اس مہم میں شامل کرنے اور گزشتہ مہمات میں غیر حاضر بچوں تک رسائی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر بتایاگیاکہ 56678بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کے لئے تمام فیلڈ انتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ نگرانی اور مانینرنگ کے لئے بھی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

 

اجلاس میں مختلف مسائل کا بھی ذکر کیا گیا جن میں ارندو کے علاقے میں خاتون ویکسنیٹرز کی عدم دستیابی شامل ہے۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر فیاض رومی، اے ڈی سی (فنانس اینڈ پلاننگ) انور اکبر، اے سی چترال عاطف جالب، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز اقبال کریم، تحصیل میونسپل افیسر چترال رحمت حنیف خان، ٹی ایم او دروش کریم اللہ، ڈسٹرکٹ افیسر سوشل ویلفئیر نصرت جبین، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ، صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور دوسروں نے شرکت کی۔

chitraltimes dc imran khan chairing polio eradication meeting dc confrence room


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
85259