Chitral Times

Sep 18, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دریائے چترال کے کنارے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

شیئر کریں:

دریائے چترال کے کنارے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) جمعہ کے دن بلچ کے مقام پر دریائے چترال کے کنارے میں ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی جسے ان کے ورثاء کے حوالے کردیا جبکہ اسے ریسکیو 1122کے عملے نے دریا سے نکالنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس تھانہ چترال کے ایک اہلکار نے بتایاکہ دس دن قبل کوشٹ کے مقام پر ایک شادی خاتون نصرت زوجہ محرابی خان نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو دریا میں ڈال کر خود کشی کرلی تھی جس کی دماغی حالت خراب بتائی گئی تھی۔

پولیس اسٹیشن موڑکھو کے مطابق45سالہ متوفیہ نے 12اگست کو مقامی ہسپتال میں علاج کے لئے گھر سے نکلی تھی لیکن واپس نہ جانے پر ان کی تلاش شروع کردی گئی جس کے دوران ان کے جوتے ہسپتال کے قریب دریا کے کنارے سے ملے تھے۔ پولیس نے مزید بتایاتھاکہ وہ ذہنی بیماری میں مبتلا تھی اور کراچی میں اس سال ان کا علاج بھی کرایا گیا تھا۔

chitraltimes rescue1122 rescued dead body chitral river1

شیئر کریں: