Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بیرون ملک مقیم باشندے پاکستان کے اصل سفیر ہیں۔۔۔ ماہر تعلیم شیر ولی خان اسیر

Posted on
شیئر کریں:

دوبئی(نمائندہ چترال ٹائمز ) آل پاکستان مسلم لیگ APMLچترال کے رہنما اور معروف ماہر تعلیم و ادیب شیر ولی خان اسیرؔ اور بیگم شیر ولی خان اپنے حالیہ دورہ دوبئی کے موقع پر UAEمیں موجود مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کی۔ جس میں پارٹی اُمور کے علاوہ چترال کی تعمیر و ترقی پر بھی بات ہوئی۔ اس موقع پر اُویرسیز پاکستان و یلفےئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی محمد ظفر نے مہمان کے اعزاز میں ایک ظہرانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حاجی ظفر نے شیرولی خان اسیر کی تعلیمی خدمات پر اُنہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے قابل اساتذہ کی وجہ سے آج چترال تعلیمی میدان میں سب سے اگے ہے۔شیر ولی خان اسیرؔ نے بھی اور سیز میں رہتے ہوئے اپنے اہل وطنوں کی خدمت کرنے پر حاجی ظفر کی تعریف کی اور کہا کہ آپ جیسے لوگ بیرون ملک پاکستان کے اصل سفیر ہیں۔ اس موقع پر ظفر الدین لال اور شیر علی شاہ پردیسی بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
6884