Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فرزند چترال رفیع اللہ کوڈائریکٹر نیب گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی

Posted on
شیئر کریں:

فرزند چترال رفیع اللہ کوڈائریکٹر نیب گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال کے قابل فخر فرزند ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب رفیع اللہ کو گریڈ 20 میں ترقی دیکر ڈائریکٹر نیب لاہور تعینات کردیا گیا ہے، وہ اس سے پہلے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو ( نیب) میں رفیع اللہ چترال سے پہلے آفیسر ہیں جنھیں اس اعلیٰ عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔ رفیع اللہ اپنے ادارے میں نہایت فرض شناس اورایماندار آفیسر کے طور پر جانے جاتے ہیں، وہ محکمہ نیب میں ذمہ دار عہدوں پر ملک کے مختلف علاقوں جن میں بلوچستان ، اسلام آباد ودیگر شہروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ کا تعلق چترال کے مردم خیز سرزمین بروز دومون سے ہے۔

chitraltimes nab officers promotion order


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
85189