Chitral Times

Apr 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ٹو لویر چترال سے آزاد امیدوار محمد حسین جماعت اسلامی کے امیدوار مغفرت شاہ کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہوگئے

Posted on
شیئر کریں:

صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ٹو لویر چترال سے آزاد امیدوار محمد حسین جماعت اسلامی کے امیدوار مغفرت شاہ کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہوگئے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے ٹو لویر چترال سے آزاد امیدوار محمد حسین جماعت اسلامی کے امیدوار مغفرت شاہ کے حق میں غیر مشروط طور پر دستبردار ہوگئے۔ منگل کے روز گرم چشمہ کے مضافاتی گاؤں برزین میں منعقدہ مقامی عمائدین کی ایک نشست میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اپنے سپورٹروں اور بہی خواہوں سے مشاورت کے بعد مغفرت شاہ کی حمایت کا اعلان کررہے ہیں کیونکہ حالات ایسے پیدا ہوگئے تھے کہ یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہو گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مغفرت شاہ نے بطور ڈسٹرکٹ ناظم ان کے علاقے کی مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ان کو ہر طرح سپورٹ فراہم کیا اور اب بھی ان سے توقع رکھتے ہیں کہ کامیابی کی صورت میں وہ اس علاقے پر خصوصی توجہ دیں گے۔ اس موقع پر علاقے کے عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے مغفرت شاہ کی مکمل حمایت کی یقین دہائی کرائی۔ مغفرت شاہ نے محمد حسین اور علاقے کے معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

chitraltimes muhammad husain withdrawn his nominaiton for pk2 maghfirat shah

chitraltimes muhammad husain withdrawn his nominaiton for pk2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
85030