Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں گزشتہ تین دنوں سے وفقے وقفے بارش اوربرفباری، لواری ٹنل ایریا میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑی، تاہم ٹریف رواں دواں ہے

Posted on
شیئر کریں:

چترال میں گزشتہ تین دنوں سے وفقے وقفے بارش اوربرفباری، لواری ٹنل ایریا میں دو فٹ سے زیادہ برف پڑی، تاہم ٹریف رواں دواں ہے

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گزشتہ تین دنوں سے وفقے وفقے سے برفباری کے باعث لواری ٹنل اپروچ روڈ اور مضافات میں ابھی تک 20سے 25 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ تاہم روڈ ہر قسم کے امدو رفت کیلۓ بحال ہے۔ اور ٹریفک کی روانی سنو چین لگا کر جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان کی زیر نگرانی محکمہ این ایچ اے کی مشینری برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر نے تمام ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورحضرات کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفرسنو چین کا استعمال یقینی بنائیں۔ رات کے اوقات میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی صورتحال اور رہنمائی کیلۓضلعی انتظامیہ کے 24/7 کنٹرول روم نمبر 0943412519 اور پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پہ رابطہ کریں۔ دریں اثنا گزشتہ تین دنوں سے وقفے وقفے سے چترال شہر میں بارش اور پہاڑوں و بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی ، جس کے باعث سردی میں اضافہ اور چترال کی درجہ حرات نقطہ انجماد سے بھی گرگیا ہے ، گزشتہ رات چترال شہر میں منفی ۲ سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

chitraltimes lowari tunnel approach road clearence snowfall removed 4 chitraltimes lowari tunnel approach road clearence snowfall removed 2 chitraltimes lowari tunnel approach road clearence snowfall removed 1 chitraltimes lowari tunnel approach road clearence snowfall removed 6 chitraltimes lowari tunnel approach road clearence snowfall removed 5 chitraltimes lowari tunnel approach road clearence snowfall removed 8 chitraltimes lowari tunnel approach road clearence snowfall removed 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84918