Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

فرینچ ایمبیسڈر کادورہ چترال، ٹی ایچ کیوہسپتال گرم چشمہ کا معائنہ، سہولیات کی فراہمی پرخوشی کااظہار

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)فرینچ ایمبیسڈرDr. Marc Barety نے گزشتہ دن چترال کا دورہ کیا . ان کے ہمراہ آغاخان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹوآفیسراختراقبال ودیگربھی موجود تھے . جنھوں‌نے جمعرات کے روزتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال گرم چشمہ کامعائنہ کیا۔

فرینچ ایمبیسڈرنے ہسپتال میں جدیدآلات،صاف ستھرے ماحول،اسٹاف کی قابلیت اورای۔ہیلتھ کونسلنگ کاجائزہ لینے کے بعدانتہائی خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آغاخان یونیورسٹی ہسپتال کا شمار دنیا کے بڑے بڑے علمی اداروں میں ہوتا ہے اور آغاخان یونیورسٹی سے علم حاصل کرنے والے ڈاکٹرز اور نرس دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ گرم چشمہ ہسپتا ل میں تمام جدیدسہولیات کودیکھ کرمجھے خوشی ہوئی۔

ریجنل پروگرم منیجرآغاخان ہیلتھ سروس چترال معراج الدین نے کہاکہ آغا خان ہیلتھ سروس پاکستان، ایک غیر منافع بخش ادارہ کی حیثیت سےکمیونٹی کوصحت کی دیکھ بھال سے متعلق اپنی باکفایت خدمات انجا م دے رہاہے. ۔حکومت سے ایک تحریری معاہدے کے مطابق چترال کے مختلف ہسپتالو ں میں صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔

بنیادی صحت کے مراکز کے رسمی نظام اور کمیونٹی کومختلف بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دیتے ہیں۔ آغاخان ہسپتال کی طرف سے دی جانے والی سہولتوں اور فلاحی سر گرمیوں سے لاکھوں مریض فیضاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے کی اصلاح اور حالات کو جان کر آغاخان ہیلتھ سروس چترال میں ای -ہیلتھ کا آغاز کر چکا ہے۔ جس میں آغاخان یو نیورسٹی ہسپتال کے قابل ترین اور پرفیسر ڈاکٹرز بذریغہ ای۔ہیلتھ اپنے کلائینٹ کی باقاعدہ کونسلنگ کرتے ہیں۔

آغاخان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹوآفیسر اختراقبال نے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان سب سے پسماندہ ضلع چترال میں فلک پوش پہاڑوں کے دامن میں اپنے قابل ترین میڈیکل ٹیم کے ساتھ ہمیشہ صحت کو اپنا مشن بنا کر اپنے سفر پر جاری ہے۔اے کے ایچ ایس پی شب و روز چترال کے عوام کی خدمات میں مصرف عمل ہیں۔ آرپی ایم ا ٓغاخان فاونڈیشن چترال انجینئرسردارایوب اورڈاکٹر سعیداحمدنے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس میں عالمی ادرہ صحت کے طے شدہ اصولواں کے مطابق مریض کی تر جیحات اور خواہشات کو سمجھا کرطبی امدادی جاتی ہے .

اس سے قبل لوکل ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین سابق ای ڈی او،ماہرتعلیم صمدگل نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ آغاخان ہیلتھ سروس پاکستان چترال کے دورافتادہ علاقوں میں کوالٹی ہیلتھ سروس اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کیلئے کوشان ادارہ ہے ۔ ہسپتال میں مریضوں کو کوالٹی ہیلتھ کیئر اور صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کوہر صورت یقینی بنایا ہے۔
French ambasider visit Chitral 1

French ambasider visit Chitral and THQ Hospital Garam Chasma akhsp


شیئر کریں: