Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جنرل الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈی پی او آفس میں  کوارڈنیشن میٹنگ کا انعقاد،  تمام ہیڈ آف ڈیپارمنٹس کی شرکت، 

شیئر کریں:

جنرل الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈی پی او آفس میں  کوارڈنیشن میٹنگ کا انعقاد،  تمام ہیڈ آف ڈیپارمنٹس کی شرکت،

 

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان کی صدارت میں تمام ہیڈ آف ڈیپارمنٹس کے ساتھ ڈی پی او أفس بلچ میں کورڈینیشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل)،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(فمیل)،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف،کمانڈنٹ لیویز، ڈسٹرکٹ انچارج سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ،ڈسٹرکٹ انچارج پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ،ڈسٹرکٹ انچارج سول ڈیفنس،ڈسٹرکٹ انچارج ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ لوئر چترال نے شرکت کی۔

میٹنگ میں الیکشن کے دن فل پروف سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکام بالا کی احکامات کے مطابق یقین دہانی کرائی گئی کہ الیکشن والے دن پولیس کو دی گئی لسٹ کے مطابق تمام فیلڈ اسٹاف پولیس کے ساتھ ان ڈیوٹی ہونگے۔

ہیڈ آف ڈیپارمنٹس نے پولیس کے ساتھ مل کر الیکشن والے دن فل پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔

chitraltimes meeting on security on election day dpo office lower4

 

 

دریں اثنا ڈسٹرکٹ پولیس لائن لوئر چترال میں سانحہ پولیس لائنز پشاور کے شہداء کی بلند درجات اور ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا۔گزشتہ سال مورخہ 30.01.2023 کو پولیس لائن پشاور کے مسجد میں ایک دھماکہ کے نتیجے میں پیش امام سمیت 100 سے زیادہ پولیس آفسران واہلکاران شہید جبکہ 150 سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

آج صوبہ خیبرپختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ پولیس لائن لوئر چترال میں بھی شہداء کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے ختم القران کا اہتمام کیاگیا۔ جسمیں کثیر تعداد میں پولیس آفسران واہلکاران نے شرکت کیں اور سانحہ پشاور کے شہداء اور خیبرپختونخواہ پولیس کے شہداء کے ایصال ثواب اور بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گیئں۔

ایکٹنگ ڈی پی او لوئر چترال محمد ستار خان نے یادگار شہدا پر حاضری دی، سلامی پیش کی، پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

chitraltimes police fatiha khawni for shuhada peshawar police lines

chitraltimes pshuhada peshawar police lines yadgar shuhada sattar chitraltimes pshuhada peshawar police lines yadgar shuhada sattar2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84752