Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے مختلف مقامات پر شھید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کے لئے تعزیتی اجلاس

شیئر کریں:

گورنمنٹ دارالعلوم چترال میں شہید مولانا سمیع الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام
چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) گورنمنٹ دارالعلوم چترال واقع شاہی مسجد چترال میں گزشتہ دن شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔ جس میں جامعہ ہذا کے اساتذہ سمیت طلباء نے شرکت کی۔ اور ان کی شہادت کو امت مسلمہ اور خاص کر علمی حلقوں کیلئے بڑا سانحہ قرار دیا۔یاد رہے مولانا سمیع الحق کو گزشتہ روز راولپنڈی میں ان کے گھر میں نامعلوم شخص نے چھریوں کے وار کرکے شہید کر دیا تھا۔ مرحوم اکوڑہ خٹک مدرسہ حقانیہ کے سرپرست اعلی اور جمعیت علماء اسلام ( س) کے سربراہ اور دو مرتبہ پاکستان کے ایوان بالا کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔ وہ ایک جید عالم دین اور مذہبی سکالر تھا ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔
samiulhaq taziat chitral darulolom 2
……………………………………………………………………..
اسی طرح جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے زیر اہتمام جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال امیر جے یو آئی چترال قاری عبدالرحمن قریشی کی زیر صدارت شھید ناموس رسالت،مھتمم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک،عظیم دینی وسیاسی شخصیت مولانا سمیع الحق کےلئے تعزیتی جلسہ منعقد ہوا، جسمیں اجتماعی قران خوانی کے بعدجے یو آئی چترال کے ضلعی رھنماؤں نے شرکاء سے خطاب کیا۔ مقررین نے حضرت شھید کے دینی اور سیاسی خدمات خصوصا تحریک ختم نبوت کے لئے حضرت کے خدمات پر روشنی ڈالی ،اور ان کی شھادت کو امت مسلمہ اور خاص کر علمی حلقوں کے لئے بڑا سانحہ قرار دیا۔ مقررین نے حضرت شھید کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور یہ خدشہ ظاہر کیا کہ ان حالات میں یہ سانحہ تحریک ناموس رسالت اور آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف ہونے والے تحریک سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہوسکتی ہے اسلئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد قاتلین کو گرفتار کرے۔ جلسہ سے امیر قاری عبدالرحمن قریشی،جنرل سکریٹری وڈسٹرکٹ نائب ناظم مولانا عبدالشکور،سنئر نائب امیرقاری وزیراحمد ،سکریٹری اطلاعات مفتی شفیق احمد نے خطاب کیا۔ اجلاس کے آخر میں حضرت شھید کے رفع درجات ،لواحقین کے صبر جمیل، پاکستا کی حفاظت اور اسلامی دفعات خصوصا ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کی دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔

molana samiullahq shaheed taziat chitral 1

molana samiullahq shaheed taziat chitral 2

molana samiullahq shaheed taziat chitral 3

molana samiullahq shaheed taziat chitral 4
دریں‌اثنا دروش کے دارالعلوم میں‌بھی معروف عالم دین قاری جمال عبد الناصر کے زیرصدارت تعزیتی اجلاس ہوا جس میں شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے معفرت کا اہتمام کیا گیا . اور ان کی دینی خدمات کو شاندارالفاظ میں‌سراہا گیا .
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن مدرسہ قاسم العلوم دروش میں شہید ناموس رسالت استازلعلماء حضرت مولانا سمیع لحق کی روح کی ایصال ثواب کے لئے ختمُُُ لقران وتعزیتی اجلاس ہوا شہید کی علمی۔ سماجی۔ و سیاسی۔ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیااور اہالیان دروش کی طرف سے بازار دروش میں۔ پر امن احتجاجی مظاہرہ ہوا اور مطالبہ ہوا کہ مولانا کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔اور سخت سے سخت سزا۔ دی جائے۔اخر میں اجتماعی دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔
dowa for samiullhaq drosh

dowa for samiullhaq drosh2


شیئر کریں: