Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

  کالاش ویلی ٹورزم پر بھرپور توجہ دیکریہاں سیاحت کو ترقی دینگے۔ حاجی مغفرت شاہ 

Posted on
شیئر کریں:

  کالاش ویلی ٹورزم پر بھرپور توجہ دیکریہاں سیاحت کو ترقی دینگے۔ حاجی مغفرت شاہ

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی کی طرف سے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ٹو، سابق ضلعی ناظم حاجی مغفرت شاہ اپنے دورہ کالاش ویلی میں بمبوریت اور رمبور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اپنے انتخابی منشور کا اعادہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ان شاء اللہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد پسماندہ علاقوں کی ترقی اور لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔ کالاش ویلی کے لوگوں کے ساتھ روڈوں سے متعلق جو زیادتیاں ہوئی ہے جو جھوٹ بولے گئے ہیں ہم ان کی مذمت کرتے ہیں اور اگر اپ لوگوں نے ہمارے اوپر اعتماد کیا تو انشاءاللہ آپ کے روڈوں کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی اپنے دیگر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کالاش کمیونٹی کے لیے پہلے بھی کام کرتا آیا ہے اور آگے بھی یہاں کے لوگوں کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ کلاش ویلی کے مختلف مقامات پر ہم وومن وکیشنل سینٹر بنائیں گے جہاں ہماری بیٹیاں کام سیکھیں گے اور پیسے بھی کمائیں گے اور جن بچوں کا شوق ٹیکنالوجی میں ہے ان کے لیے ہم یہاں پہ آئی ٹی سینٹر بنائیں گے وہاں پر ہمارے بچے فری لانسنگ اور ڈیجیٹل ایجوکیشن حاصل کریں گے اور اپنے گھر کا بوجھ اٹھا پائیں گے۔ انھوں نے مذید کہا کہ جس طرح اپنے پچھلے دور میں ہم نے ٹورزم پہ کام کیا تھا اورکالاش کو پوری دنیا میں مشہور کیا تھا آگے بھی ہم کالاش ویلی ٹورزم پر بھرپور توجہ دیں گے اور یہاں پر ٹورزم کے حوالے سے جو بھی مسئلے ہوں گے وہ حل کریں گے۔ ہمارے ٹیم کے ریسرچ کے مطابق ٹورزم کی وجہ سے کالاش کمیونٹی کو اتنا فائدہ نہیں ہو رہا جتنا فائدہ ہونا چاہیے اس لیے ہمارا ارادہ ہےیہاں کے خوبصورت کلچر کو ہم پوری دنیا میں پروموٹ کریں گے اور مختلف این جی اوز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ یہاں پر ہم ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کو ایکٹیو کریں گے جو ہمارے بچوں کو ٹورزم، ٹورگائٹ ، ٹریول ایجنٹ، پورٹر اور ٹور کمپنی چلانے کی ایجوکیشن فراہم کرے گی جس سے ٹورزم سے ہونے والا فائدہ ڈائریکٹ کمیونٹی تک پہنچ جائے گا۔

ہماری جماعت غریب اور مظلوم طبقہ کی آواز اٹھانے والی جماعت ہے اور ان شاء اللہ ہم اپنی جماعتی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی خدمت کو شعار بنائیں گے۔

بمبوریت اور رومبور ویلی کے عوام نے حاجی مغفرت شاہ کے منصوبوں اور سوچ سے بہت متاثر ہوئے، انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ اور آنے والے انتخابات میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

chitraltimes haji maghfirat shah election campaign kalash valley 2 chitraltimes haji maghfirat shah election campaign kalash valley 4 chitraltimes haji maghfirat shah election campaign kalash valley 5 chitraltimes haji maghfirat shah election campaign kalash valley 6 chitraltimes haji maghfirat shah election campaign kalash valley 7 chitraltimes haji maghfirat shah election campaign kalash valley 8 chitraltimes haji maghfirat shah election campaign kalash valley 1


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84625