Chitral Times

May 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

یونیورسٹی آف چترال میں یومِ اقبال کی مناسبت سے تقریب

Posted on
شیئر کریں:

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) جامعہ چترال میں ڈاٸریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس سوساٸٹیز کے زیرِ اہتمام یومِ اقبال کی تقریب مناٸی گٸی۔ تقریب کی صدارت یونیورسٹی آف چترال کے پرووسٹ ڈاکٹر تاج الدین نے کی اور مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے یونیورسٹی کے ایڈیشنل ڈاٸریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر ضیا ٕ الحق نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈاٸریکٹر سٹوڈنٹس سوساٸٹیز ظہور الحق دانش نے تقریب کی میزبانی کے فراٸض سر انجام دیے۔ تقریب میں سٹوڈنٹ سپیکرز محمّد شمعون پاشا، منیبہ حقی اور لیلیٰ انعام نے علامہ اقبال کی شاعری، فکر، بصیرت، فلسفہ اور خدمات سے متعلق موضوعات پر اُردو اور انگلش میں تقریریں کیں۔ سٹوڈنٹس سوساٸٹیز کے میوزک بینڈ نے علامہ اقبال کے عارفانہ کلام پیش کرکے محفل کو زعفران زار بنا دیا۔ اُردو ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرر اکبر علی عاطف نے ”اقبال کی شاعری میں حرکت و عمل“ کے موضوع پر جامع مقالہ پیش کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر ضیا ٕ الحق نے اقبال کی شاعری اور فکر کے مختلف جہتوں پر تفصیلی بحث کی۔ صدرِ محفل ڈاکٹر تاج الدین نے اقبال کے فلسفہ تعلیم اور اس کے فلسفے کی حقیقت پسندانہ اور عالمگیر جہتوں پر جامع خطبہ پیش۔
تقریبِ یومِ اقبال کا اختتام اس عہد پر ہوا کہ کلامِ اقبال اور فکرِ اقبال میں جن انسانی، مذہبی، معاشرتی اور ثقافتی اقدار پر زور دیا گیا ہے اُن اقدار کی تعلیم و ترویج میں ہر ایک محبّ وطن پاکستانی کو اپنا مقدور بھر کردار ادا کرنا چاہیے۔

iqbal day observed university of chitral 6
iqbal day observed university of chitral 2
iqbal day observed university of chitral 72
iqbal day observed university of chitral 3

iqbal day observed university of chitral 4

iqbal day observed university of chitral 5

iqbal day observed university of chitral 7


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
15532