Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں الیکشن مہم زوروشور سے جاری، مختلف امیدواراں ووٹرزکی توجہ حاصل کرنے میں مصروف  

شیئر کریں:

چترال میں الیکشن مہم زوروشور سے جاری، مختلف امیدواراں ووٹرزکی توجہ حاصل کرنے میں مصروف

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، الیکشن پولنگ کےلئے صرف دس دن رہ گئے ہیں مختلف پارٹیوں کے امیدوار ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں اور محدود وقت کے اندر دن رات مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں، رقبے کے لحاظ سے چترال کے دونوں اضلاع بڑے ہونے کے باعث امیدواروں کو ہر ایک جگہ پہنچنا بھی مشکل ہوگیا ہے ، تاہم جہاں تک پہنچ سکتے ہیں سردی ہو، بارش یا برفباری کوششیں جاری ہیں، ہفتہ اور اتوار کے دن چترال کے اکثر امیدواراں کالاش ویلی کے دورے پر ہیں،

chitraltimes election campaign during snowfall

پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے نامزد امیدوار شہزادہ افتخارالدین اپر چترال کا دورہ تقریبا مکمل کرکے لوئیر چترال پہنچ گئے ہیں ،انھوں نے گزشتہ دن پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین، راہ حق اور پی ایم ایل این کے مشترکہ امیدوار خالد پرویز کے ساتھ کالاش ویلی کا دورہ کیا ، جہاں ان کا پرتباک استقبال کیا گیا، اپنے خطاب  میں دونوں امیدواروں نے کہا کہ چترال کے عوام کو اس دفعہ کم از کم حزب اختلاف میں ممبر بھیجنے کے بجائے حکومتی بینچوں میں ایم این اے اور ایم پی اے بھیجا گیا تو یہاں کی محرمیوں کا ازالہ بھی ممکن ہوگا ، شہزادہ افتخارالدین نے کہا کہ کالاش ویلی روڈ میرے ہی منظور کردہ منصوبہ ہے جس کی تکمیل بھی پی ایم ایل ہی کی حکومت میں ممکن ہوگی، جبکہ گزشتہ پانچ سالوں میں اس روڈ پر کچھ بھی کام نہیں ہوا جو کہ افسوسناک ہے۔ اسی طرح چترال شندورروڈ، گرم چشمہ روڈاور چترال کے گیس پلانٹس بھی پی ایم ایل این حکومت کے ہی کارہائے نمایاں ہیں جبکہ لواری ٹنل اور گولین گول کی تکمیل بھی میرے دور میں ممکن ہوئے۔ علاقے کے لوگوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی ۔

 

اسی طرح جمعیت علمائے اسلام کی طرف سے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی سینٹر طلحہ محمود نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے یہاں کے نمائندے صرف اپنے جیبوں کو بھر نے میں مصروف رہے اگر وہ مخلص ہوتے اوریہاں کی پسماندگی پر توجہ دیتے تو آج چترال کا یہ حال نہ ہوتا اور نہ مجھے یہاں الیکشن لڑنے کی ضرورت پرٹی ، انھوں نے کہا کہ چترال کے عمائدین کی اصرار پر میں کوہستان کی ٹکٹ واپس کرکے یہاں الیکشن لڑرہا ہوں ، ایک دفعہ مجھے بھی آزماکے دیکھ لیں، انھوں نے اس بات پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں ووٹ کے لئے پیسہ استعمال کررہا ہوں ، طلحہ محمود کے ساتھ جے یو آئی کے نامزد امیدواور مولانا فیض محمد بھی موجود تھے۔ علاقے کے عوام نے ان  کا پرجوش استقبال کیا، اور تعاون کی یقین دہانی کی۔

 

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی عبد الطیف انتخابی مہم کے سلسلے میں اپرچترال سے دورہ  ختم کرکے لوئیر چترال پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ کوہ ایریا میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقتدر حلقوں نے ہمارے ہاتھ پاوں باندھ کے الیکشن لڑنے کے لئے چھوڑدیا ہے، مگر ہم پرامید ہیں کہ چترال کے عوام اس دفعہ ہمیں ضرور موقع دیں گے،

 

جماعت اسلامی کی طرف سے نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی اور سابق ایم این اے عبد الاکبرچترالی تورکہو اور موڑکہو کے دورے پر ہے جہاں وہ مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے انتہائی مساعد حالات کے باوجود علاقے اور ملک کی بہترین نمائندگی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپرچترال کے لئے دس کروڈ روپے کے فنڈز منظور ہوچکے ہیں مگر الیکشن کمیشن کی طرف سے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگنے کی وجہ سے فلحال کام شروع نہیں ہوسکے ہیں جوں ہی الیکشن ختم ہوتے ہیں مذکورہ منصوبوں پر کام شروع ہوگا۔ انھوں نے عوام سے ایک بار پھر قیمتی ووٹ سے نوازنے کی اپیل کی ہے۔

 

دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے نامزد خاتون امیدوار خدیجہ بی بی بھی مرد امیدواروں سے کم نہیں ، وہ بھی اپر چترال کا مختصر دورہ کرکے کوہ ایریا میں پہنچ گئی ہے، مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں چترال میں بیش بہا کام ہوئے ہیں جن میں چترال بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھانے کے ساتھ ، سڑکوں ، ابنوشی اسکیم ودیگر ترقیاتی کام کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، امیر حیدر خان ہوتی جب وزیراعلیِ تھے تو انھوں نے درجن سے زیادہ مرتبہ چترال کا دورہ کیا اور ہر بار متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، انھوں نے کہا کہ اس دفعہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپ کے ایک بیٹی کو ٹکٹ دیا ہے ، امید ہے کہ گھروالے بیٹی کو خالی ہاتھ واپس نہیں کرینگے۔

 

اسی طرح حاجی مغفرت شاہ نے بھی کالاش ویلی کا دورہ کیا ، مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بحثیت ڈسٹرکٹ ناظم کالاش ویلی میں ٹوزم کو ترقی دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اس دفعہ بھی اگر موقع دیا گیا تو یہاں ٹورز م کو ترقی دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار سلیم خان اپنے آبائی علاقہ گرم چشمہ کے دور ے پر ہے، ان کے ساتھ سابق ایم پی اے سید سردار حسین بھی موجود ہے انھوں نے گرم چشمہ کے مقا م پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کور کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ کسی دوسری پارٹی نے اگر گرم چشمہ میں ٹکٹ دیا یا پی ٹی آئی نے دیا تو ہم سلیم خان کو ٹکٹ نہیں دیں گے۔ مگر کسی پارٹی نے بھی گرم چشمہ میں ٹکٹ دینے کی زحمت گوار ا نہیں کی۔ اور یہ صرف پیپلز پارٹی ہی ہے کہ انھوںنے دو دفعہ لٹکوہ کے بیٹے کو ٹکٹ دیا، لہذا توقع یہی ہے کہ ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے مذید خدمت کا موقع دیں۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا ٹکٹ بھی چترال کے ایک اعلیِ تعلیم یافتہ اور کاروباری شخصیت انجینئر فضل ربی جان کو دیا ہے ، جس کی سماجی کاموں سے چترال کے تمام لوگ واقف ہیں، جبکہ اپر چترال میں بھی صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ ایک قابل قانون دان اور پی پی پی کے درینہ کارکن سراج علی ایڈوکٹ کو دیا گیا ہے جس کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے ، یہی پارٹی کا وتیرا ہے کہ ٹکٹ بلاامتیاز امیدواروں کو دیا جاتا ہے۔ جبکہ پی پی پی حکومت میں چترال کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، اس دفعہ موقع دیا تو مذید ترقیاتی کاموں کا جال بچھا یا جائیگا۔

 

اپرچترال میں پی ٹی آئی پی کی طرف سے نامزد امیدوار حاجی غلام محمد بھی انتخابی دورے میں مستوج تحصیل کا دورہ کررہے ہیں اوراپنی سابقہ دورحکومت میں کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے زکر کے ساتھ مذید ترقیاتی کام کروانے کا عہد کئے ہوئے ہیں۔

اسی طرح بہت سے آزاد امیدواربھی پنچہ آزمائی کے لئے میدان میں ہیں اپر چترال سے معروف سماجی شخصیت پیر مختارنبی،معروف قاری و نعت خوان قاری بزرگ شاہ الازہری کے صاحبزادی  ڈاکٹر میمونہ شاہ ، پروفیسر رحمت کریم بیگ، معروف چارٹراکاونٹنٹ نوید سلطان، ودیگر بھی میدان میں ہیں۔ جبکہ لوئرچترال سے محمد حسین قریش، کالاش اقلیت سے لک رحمت ودیگر بھی انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 2

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 14

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 3

chitraltimes election campaign abdul akbar chitrali chitraltimes election campaign abdul akbar chitrali 2

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 4 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 6

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 4 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 7

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 9 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 8 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 10 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 2 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 5 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 7 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 8 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 9 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 10 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 11 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 12 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 13 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 15 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 16 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 18 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 19 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 20 chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 1

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates suraya pti

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 1

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 5

chitraltimes election campaign chitral by diffrent candidates 3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84636