Chitral Times

May 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مدرسہ اِحیا ُٕالسُّنة ایون سے 21 خوش قسمت طلبا و طالبات نے تکمیل حفظ القران کی سعادت حاصل کرلی، دستاربندی اور چادرپوشی کی پررونق تقریب

Posted on
شیئر کریں:

مدرسہ اِحیا ُٕالسُّنة ایون سے 21 خوش قسمت طلبا و طالبات نے تکمیل حفظ القران کی سعادت حاصل کرلی، دستاربندی اور چادرپوشی کی پررونق تقریب

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ ) مدرسہ اِحیا ُٕالسُّنة ایون لوئیر چترال میں گزشتہ روز ختم بخاری شریف اور تکمیل حفظ القرآن الکریم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔
جسکے مہمان خصوصی الشیخ حافظ محمد ابراہیم نقشبندی تھے۔ اس پروگرام میں 16 طالبات نے دورہ حدیث(چھ سالہ عالمہ کورس) اور 21 طلبا و طالبات نے تکمیل حفظ القران کی سعادت حاصل کیں۔اسکے علاوہ عربی گراٸمر، ترجمہ تفسیر، تجوید وغیرہ کے کل اسی طلبا و طالبات کی بھی دستار بندی اور چادر پوشی کی گٸی۔
تقریب میں علماٸے کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوٸے۔

مستورات کےلٸے الگ جگہ انتظام کیا گیا تھا۔ جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں خواتیں بیانات سےمستفیذ ہوٸیں۔ پروگرام ساڑھےنو بجے شروع ہوکر ڈیڑھ بجے دعا کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ فارغ التحصیل طلبا و طالبات کا تعلق بریر، بروزیوسی،گولین، اویر،برنس،ارسون اورایون یوسی کے مختلف دیہاتوں سے تھی۔

chitraltimes madrasa ahya ol husna ayun chadar poshe hifzul quraan2

chitraltimes madrasa ahya ol husna ayun chadar poshe hifzul quraan chitral lower

chitraltimes madrasa ahya ol husna ayun chadar poshe hifzul quraan chitral chitraltimes madrasa ahya ol husna ayun chadar poshe hifzul quraan4 chitraltimes madrasa ahya ol husna ayun chadar poshe hifzul quraan chitral lower3


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
84593