Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی میں جشن آزاد ی کے موقع پر ملی نعموں اور تقریری مقابلوں کا اہتمام 

شیئر کریں:

حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی میں جشن آزاد ی کے موقع پر ملی نعموں اور تقریری مقابلوں کا اہتمام

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ملک کے دوسرے اداروں کی طرح حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی دنین میں بھی جشن آزادی کی ڈآیمنڈ جوبلی کے سلسلے میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس دن کی مناسبت سے ملی نعمے اور تقریری مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ، جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کے ساتھ دینی مدارس کے طلبا نے بھی حصہ لیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال حاجی حافظ حفیظ اللہ مہمان خصوصی تھے۔ جنھوں نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کی ۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہاں، عمایدین علاقہ ، فوجی اور سول افسران نے شرکت کی۔ ملی نعمے کیلیے آٹھار ہ جبکہ تقریری مقابلے کیلیے درجن سے زیادہ طلباو طالبات نے حصہ لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہویے مہمان خصوصی نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے عظیم قربانیاں دیکر پاکستان کے نام سے ایک آزاد مملکت کا حصول ممکن بنایا، اب یہ ہمار ذمہ داری ہے کہ اس بیش بہا نعمت کی قدردانی کریں اور اس کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ  ہم سب اپنے فرائض منصبی میں اگر سچ، دیانتداری، محنت،  کو اپنا شعار بناییں  اور بے ایمانی، کرپشن، وقت و سرکاری وسائل کےضیاع اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسی لعنتوں سے اپنے آپ کو پاک رکھیں تو ہم بہت جلد خوشحال اسلامی فلاحی پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتا دیکھیں گے۔تقریب سے شہزادہ مدثر الملک اور ادارے کی روح رواں عمادالدین ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی کے مختلف سیکشنز کا معائنہ بھی کرایا گیا اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اے اے سی نے ی ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔

یادرہے کہ حمیدہ ایجوکیشن اینڈ بورڈنگ اکیڈیمی پراییویٹ سیکٹر پر پہلا ادارہ ہے جہاں بے سہارہ اور یتیم بچوں کو بہترین تعلیم وتربیت کے ساتھ رہایش کا اعلیِ انتظام کیا گیا ہے ۔ جہاں تقریبا پچاس طلبا رہایش پزیر اور مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program

chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program22 chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program9 1 chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program8 chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program7 chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program6 chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program5 chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program2 chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program1 chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program12

chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program11

chitraltimes hameeda education and boarding academy danin jashne azadi program3

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
64636